انگلینڈ میں سنہ 2017 میں 348071 لڑکے اور 331035 لڑکیاں پیدا ہوئیں، یعنی تقریباً 17000 کا فرق رہا انگلینڈ اور ویلز میں ہر سال لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ لڑکے پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن آخر کیوں؟ سنہ 1838 سے جب بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ رکھے جانے لگے تب سے لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کی پیدائش کا تناسب زیادہ رہا ہے۔ ملکہ وکٹوریہ کے دورِ اقتدار سے لے کر اب تک کوئی ایک بھی ایسا سال نہیں گزرا جب لڑکیاں زیادہ پیدا ہوئی ہوں۔ مثال کے طور پر انگلینڈ میں سنہ 2017 میں 348071 لڑکے اور 331035 لڑکیاں پیدا ہوئیں، یعنی تقریباً 17000 کا فرق رہا۔ اور لڑکوں…
مراکش کے دیہی علاقوں میں کنوارے پن کا ٹیسٹ کا رواج عام ہے۔ اب مراکش کی نوجوان خواتین نے اس رسم کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ ٹیسٹ ایک طرح کی جنسی زیادتی ہے اور پسماندگی کی ایک علامت ہے۔ مریم چوبیس برس کی ہے۔ اس طرح وہ اپنے ملک مراکش میں شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہے۔ کچھ ہی عرصے میں اس کی شادی ہو جائے گی اور پھر کسی مرد کے ساتھ اس کا پہلی مرتبہ جنسی رابط ہو گا۔ مریم کو اس سے خوف آتا ہے۔ ایک نوجوان لڑکی ہونے کے ناطے مریم کو مجبور کیا گیا کہ وہ ایک دائی کے پاس جا کر اپنے کنوارے ہونے کی تصدیق کروائے۔ مریم کے مطابق یہ ٹیس…
ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی امریکی کمپنی ایپل آئندہ برس کوالٹی کے اعتبار سے انتہائی اعلیٰ تصور کیے جانے والے آئی فونز کو بھارت میں بنانا شروع کر ے گی۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایپل، فوکس کون نامی کمپنی کے مقامی یونٹ کے ذریعے بھارت میں آئی فونز بنائے گی۔ فوکس کون تائیوان کی کمپنی ہے جو ایپل کے لیے فونز بناتی ہے۔ یہ کمپنی ایپل کے ایکس فیملی کے فونز کو بھارت میں بنائے گی جو کہ ایپل کے سب سے مہنگے فونز ہیں۔ کاروباری دنیا کی یہ پیش رفت بھارت میں کاروبار کو ایک الگ ہی مقام پر لے جا سکتی ہے۔ ایپل کے فونز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بنا…
مصر کی ایک عدالت نے ایک پچیس سالہ خاتون کو ایک بندر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مصر کے سرکاری اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی مصر میں پیش آنے والے واقعہ پر منصورہ شہر کی عدالت نے بسمہ احمد نامی اس خاتون پربندر کو جنسی طور پرہراساں کرنے پر مبنی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اسے تین سال قید کی سزا سنائی۔ مصری اخبار کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا خاتون کو اس سال اکتوبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس واقعے کی نوے سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ اس ویڈیو میں بسمہ احمد کو نیل ڈیلٹا سٹی میں ایک پالتوج…
بینش علی خان اُس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور لنگڑاتا ہوا پولیس کے ہمراہ ایک کچے پکے مکان میں داخل ہوا اور کمرے کے اندر جاکے خون آلود پلنگ کے طرف اشارہ کرتے ہوئے بولا ”جی میں نے اُس کو اِس پلنگ پر ذبح کیا وہ سوئی تھی“ پھر میں اُس کے ساتھ لیٹ گیا اور اُس کو اپنے قریب کیا جب وہ سوگئی (مرگئی) تو میں بھی سائیڈ پر خون میں اُس کے ساتھ لیٹ گیا اور سو گیا۔ یہ الفاظ کسی سیریل قاتل کے نہیں بلکہ چارسدہ کے ایک گاؤں قاضی خیل کے عام سے غریب آدمی کے ہیں جس نے اپنی بیوی کو انتہائی درندگی کے ساتھ قتل کیا۔ میرا نام اسماعیل ہے اور میرے باپ کا …
سبط حسن Film Review : On body and soul کیا انسانی فطرت ایک ناقابلِ ترمیم معاملہ ہے؟ یعنی یہ کہ ارتقا کے عمل میں جب انسان کی صورت آشکار ہوئی تو ساتھ ہی اس کی ایک فطرت بھی طے ہو گئی۔ یہ تو لاکھوں سال پہلے کی بات ہے۔ اب بھی ہر بچہ اسی ارتقائی فطرت کو اپنے ساتھ لے کر پیدا ہو تا ہے۔ اس عندیے کا یہ مطلب ہے کہ قبائلی دور میں جس طرح ایک قبیلہ اپنے آپ کو زندہ رکھنے اور اپنی وراثت کو آنے والی نسلوں کو منتقل کرنے کے لیے جس قسم کے انسانی احساسات کی تعلیم دیتا تھاوہ آج بھی کارآمد ہیں۔ قبائلی معاشرت میں گروہی وفاداری اور اس میں فرد کا اپنے آپ …
سبط حسن عورت کے بارے میں رسمی باتیں خواہ جتنی بھی کر لیں ، مرد اسے جسم ہی مانتے ہیں ۔ یہ آج کی بات نہیں ۔ آج جس سماجی نظام میں ہم سانس لیتے ہیں اور جس کے مطابق ہم اپنے مزاج کو سنوارتے ہیں اس میں عورت کا جوہر ایک جسم سے زیادہ کچھ نہیں ۔ اس نظام کی ابتدا آج سے ہزاروں سال پہلے ہوئی جب وسائلِ پیداوار کو بڑھانے کے لیے زیادہ لوگوں کی ضرورت محسوس ہونے لگی ۔ کارکنوں کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک قبیلے کے لوگ دیگر قبائل کی عورتوں کو شب خون مار کر چوری کر کے لے جاتے تھے۔ ان عورتوں کے حیثیت جنسی داسیوں سے زیادہ نہ ہوتی تھی۔ چونکہ عورت کی سم…
رحمٰن عباس مؤذن نے تکبیر پڑھی اور لوگ جمعہ کی نماز کے لیے صف میں کھڑے ہوگئے۔عبدالسلام بھی کھڑا ہوگیا۔اس کے سر پر ٹوپی نہیں تھی۔بال بکھرے ہوئے تھے۔ امام نے سورہ فاتحہ شروع کی تو اس کے کان میں کجھلی ہوئی۔ اس نے کان کھجایا۔کان کھجاتے ہی اسے یادآیا ،کئی دنوں سے وہ کان صاف کرنے کے بڈس خریدنابھول رہا ہے۔اس نے خود سے کہاآج وہ ضرور خریدے گا۔اسی دوران اس کی نظرمسجد کی دیوارپر لگی گھڑی پر گئی جس میں ایک بج کر پینتیس منٹ ہو رہے تھے۔وقت کی یہ تفاوت اس پر گراں گزری۔ اس نے سوچا مسجد کی گھڑیاں اکثر پیچھے کیوں رہتی ہیں۔اس خیال پر وہ سنجیدگی سے غور…
نسائی ادب کو ایک نئی جہت عطا کرنے والی شاعرہ، ادیبہ اور سیاسی کارکن فہمیدہ ریاض کی زندگی نہ صرف آمرانہ رویوں کے خلاف جدو جہد کرتے گزری بلکہ اُن کی شاعری نے عورت کو جراتِ اظہار کے لیے ایک توانا لہجہ بھی عطا کیا۔ اردو ادب میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والی قد آور شاعرہ فہمیدہ ریاض اٹھائیس جولائی سن 1946 میں میرٹھ میں پیدا ہوئی تھیں۔ والد کی ملازمت سندھ منتقل ہونے کے سبب اُن کا خاندان بھی سندھ منتقل ہو گیا اور پھر تقسیم ہند کے بعد یہیں بس گیا۔ پاکستان میں فوجی آمر ضیاالحق کے دور اقتدار میں فہمیدہ ریاض پر کئی طرح کے مقدمے دائر کیے …
Social Plugin