جنس مخالف میں کشش محسوس کرنا فطری ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ شریف مردوں کو خواتین زیادہ پسند کرتی ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں ایک نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس تحقیق مین بتایا گیا ہے کہ خواتین کیسے مردوں کی طرف جنسی طور پر آسانی سے مائل ہوتی ہیں۔
اس تحقیق نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے کیونکہ اس کے مطابق خواتین مجرم صفت اور کج رو مردوں میں ایک خاص قسم کی کشش محسوس کرتی ہیں اور ان کےساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتی ہیں چاہئے وہ تعلق کسی بھی قسم کا ہو۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسی وجہ سے جیلوں میں موجود خواتین گارڈ اور خواتین ماہر نفسیات کے جیل میں موجود مرد قیدیوں کےساتھ اکثر اسکینڈل منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔