ہدایات برائے تحریر



https://aomarkarimbaloch.blogspot.com       کے لئے کیسے لکھا جائے؟
ہمارے بہت سے قارئین یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ “https://aomarkarimbaloch.blogspot.com ” کے لئے کیسے لکھیں اور لکھنے  کے شرائط کیا ہیں۔ ہم نہایت اختصار کے ساتھ اس سوال کا جواب دے دیتے ہیں۔
آپ کوئی بھی سماجی, معاشرتی, عالمی, مذہبی یا مزاحیہ کوئی بھی موضوع چنیں۔ قلم اٹھائیں اور تحریر لکھیں اور ہمیں بھیج دیں۔
تحریر لکھتے وقت جن چند باتوں کا خیال رکھنا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں :
اپنی تحریر میں آپ کسی سے بھی مہذبانہ انداز میں اختلاف کر سکتے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ حق اختلاف کرنے کا ہے,تذلیل کرنے کا نہیں۔
آپ کو پورا حق ہے اپنی رائے بیان کرنے کا مگر خیال رہے کہ اس حق کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی مذہبی, ثقافتی یا نسلی گروہ کی دل آزاری نہ کررہے ہوں۔ ہمیشہ شائستہ لہجے اور نرم الفاظ میں تحریر لکھیں۔
لعنتی, حرامی, حرافہ, بے غیرت اور نامراد ایسے الفاظ استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
لکھنے کا انداز دلچسپ ہو, ایسا نہ ہو کہ قاری آپ کے اندازِ تحریر سے بیزار ہو کر مکمل تحریر نہ پڑھے۔
آپ لکھی گئی تحریر کے مطابق اس کو عنوان بھی دیں، اور عنوان ایسا ہونا چاہیے جو تحریر کے موضوع سے مطابقت رکھتا ہو
املا کی غلطیاں نہ ہوں۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ لکھنے کے شائق حضرات تحاریر لکھ تو لیتے ہیں مگر ان میں املا کی بے تحاشا غلطیاں ہوتی ہیں۔ آپ تحریر لکھیں اور پھر دوبارہ, سہ بارہ اس کی پروف ریڈنگ کر کے اس کو مکمل اور جامع کریں۔
کسی گروہ کے عقیدے, نظریے پہ کھلم کھلا اعتراض اور جرح نہ کریں کہ جس سے بہت لوگوں کو تکلیف اور دل آزاری ہو۔
کسی بھی تحریر کو شائع, نہ شائع کرنے کا اختیار ادارتی کمیٹی کو حاصل ہے مزید برآں تحریر کی نوک پلک سنوارنے اور اس میں قطع برید کرنے کا حق مدیر کو حاصل ہے۔
مصنف اپنی تحریر کے لئے قلمی نام استعمال کر سکتا ہے مگر ادارے کے علم میں اس کی اصل شناخت ہونا ضروری ہے۔
اس لئے اپنی تحریر کے ہمراہ اپنا اصل نام مختصر تعارف اور تصویر لازماً بھیجیں۔ خواتین کو تصویر نہ بھیجنے کا استشنٰی حاصل ہے۔ گمنام مصنفین کی تحریریں شائع نہیں ہونگی۔
تحریر بھیجنے کے لئے ویب سائٹ پہ دیا گیا ای میل ایڈریس استعمال کریں،یا ہمارے فیسبک پیج پر  بھی آپ ہمیں اپنا تحریر بھیج سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/Aomar.Karim.Design
Aomarkb@gmail.com
مندرجہ بالا نگارشات کا خیال رکھتے ہوئے کسی بھی موضوع پہ تحریر لکھیں اور “https://aomarkarimbaloch.blogspot.com ” پہ بھیج دیں۔ آپ کی معیاری تحریر ضرور شائع ہو گی کیونکہ “https://aomarkarimbaloch.blogspot.com”  آپ ہی کی مرہونِ منت موجود ہے اور آپ ہی کے لئے ہے۔
شکریہ،
انتطامیہ: https://aomarkarimbaloch.blogspot.com  /