متاز صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر کے کہا کہ ملتان میں احساس پروگرام کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس پر سابق اداکارہ وینا ملک نے حامد میر سے بدتمیزی کردی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہا ملتان میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ سے خاتون کی ہلاکت، کراچی میں درجنوں نمازیوں کا خاتون ایس ایچ او پر حملہ اور امداد کے لئے جگہ جگہ ہجوم اکٹھا ہوناافسوسناک ہے عوام اپنی بربادی کو دعوت مت دیں امداد ضرور لیں اور دیں لیکن امداد کے نام پر وبا نہ پھیلائیں۔
اس پر سابق اداکارہ اور ممتاز قومی رہنما وینا ملک نے جواب مین ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، “ان پڑھ گنوار آدمی۔۔۔ گولی لگنے پر قمیض کے اوپر پٹی باندھنے والے فراڈیے، یہ سندھ پولیس ھے ملتان پولیس نہیں۔”
اس پر حامد میر نے جواب دیا “پاکستان کی سب سے پڑھی لکھی خاتون abdominal bandage کو پٹی نہیں کہتے۔ جب آپ نے چھ گولیاں مروائی تھیں تو سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن میں پہلی پیشی پر تمام ٹانکے ٹوٹ گئے تھے۔ دوسری پیشی پر ڈاکٹروں نے نئے ٹانکوں کے اوپر abdominal bandage باندھی تا کہ اندر کے ٹانکے نہ ٹوٹیں۔”