برطانیہ میں پچھلے سال 19 کروڑ کتابیں فروخت ہوئیں

ایک تحقیق کے مطابق ساڑھے چھ کروڑ آبادی کے ملک 
برطانیہ میں پچھلے سال 19 کروڑ کتابیں فروخت ہوئیں. گویا اوسطاً ہر شخص نے سال میں تین کتب کا مطالعہ کیا جن کی مالیت 1 ارب 63 کروڑ پاؤنڈ بنتی ہے. اس کے برعکس 22 کروڑ آبادی کے ملک پاکستان میں جب ہم اپنی تمام تر توانائیاں گوروں کے سازشوں کو بے نقاب کرنے میں صرف کررہے ہوتے ہیں تو اس دوران وہ کتب بینی میں مشغول ہورہے ہوتے، کتب بینی  کے رجحان کو کم کرنے کا ملبہ سمارٹ فون اور موبائل پر لادنے سے پہلے ہم یہ تو بھول ہی جاتے ہیں کہ آخر یہ سمارٹ فون جن کا پیدا کردہ ہے وہ کیونکر ہماری طرح اس کی لپیٹ میں آکر اس سے متاثر نہیں، مگر کتب بینی کا مطالعہ ہوگا تو ہم یہ سمجھ سکیں گے کہ روز بہ روز جہالت کے دلدل میں ہم اس لیے نہیں پھنس رہے کہ گورے ہمارے خلاف سازش یا منصوبہ بندی کررہے ہیں بلکہ اس اندھیر نگری کی وجہ یہ ہے کہ جب گورے لائبریری و لیبارٹری میں ریسرچ و تحقیق کررہے ہوتے ہیں تو ہم پیروں اور مزاروں پر چادریں چھڑائے منتیں مانگ رہے ہوتے یا سڑکیں و روڈ بلاک کرکے دین نافذ کرہے ہوتے ہیں.

سوشل میڈیا