اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ ’ فائزہ ‘ کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی


ممبئی: گزشتہ برس اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ (فائزہ) کو ایک شخص نے تیزاب سےجلانے کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 12‘ میں دوسرے نمبر پر رہنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے فاتح اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول لیا۔
شری سانت کے مداح کا کہنا تھا کہ بگ باس کے اصلی فاتح سابق بھارتی کرکٹر ہیں مگر چینل کی انتظامیہ نے دپیکا کو دھاندلی کے ذریعے فاتح قرار دیا کیونکہ اداکارہ ٹی وی کے ایک مقبول ترین شو کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔
ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دپیکا سے نفرت کا شدید اظہار کرتے ہوئے انہیں تیزاب سے جلانے کی دھمکی دی۔
دپیکا کے مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، اداکارہ نے توجہ مبذول کروانے کے لیے کیے جانے والے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔
دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے حالیہ دھمکی پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اور شری کو مکمل یقین ہے کہ اُن کا کوئی بھی مداح اس طرح کی گھٹیا حرکت نہیں کرسکتا‘۔
سابق بھارتی کرکٹر نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دپیکا کو ہی بگ باس کی فاتح قرار دیا اور اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کسی کو دھمکیاں نہ دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے معاملہ اٹھنے کے بعد اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے آئی ڈی ڈیلیٹ کردی۔


My dear ,came to know about the Acid attack news yesterday.We want to tell you all that Me and Sree are very sure that no one from can ever write such a thing & we believe You all. It could be any one portraying as Sreefam.
Ther had been a lot of abusive nd worst tweets for us as well frm other fandoms. I knw we have no control over what some ppl write.Some online reviewers pick it up solely because We refuse to give interview on their channel. I knw my Sreefam nd our trust for you remains strong.🤗




یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’سسرال سیمار‘ سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مارچ میں مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی جس کے بعد بہت زیادہ خوشی اور اطمینان ہے‘۔
اداکارہ کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد سے میری زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔
واضح رہے کہ دپیکا نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا۔