پاکستانی مسلمان لڑکی اور بھارتی ہندو خاتون میں محبت: ہم جنس پرست جوڑی کی تصاویر وائرل


ایک پاکستانی آرٹسٹ سندس ملک اور بھارتی لڑکی انجلی چکرا کا حال ہی میں کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ دونوں خواتین ہم جنس پرست ہیں اور امریکی شہر نیو یارک میں مقیم ہیں۔

دونوں نے حال ہی میں بارش کے موسم کا ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ سندس اور انجلی کو ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے ہوئے ایک سال مکمل ہوچکا ہے۔

سندس ملک نے اپنے رشتے کا ایک سال مکمل ہونے پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شروع سے ہی مختلف قسم کے پیار کا مشاہدہ کیا۔ کچھ پیار انہوں نے فیملی میں دیکھا تو کچھ بالی ووڈ کی فلموں میں۔ لیکن جب وہ بڑی ہوئیں تو انہیں احساس ہوا کہ ان کا جنسی میلان کیا ہے مگر انہیں اپنے جیسے لوگ نظر نہیں آئے۔ ’ میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی زندگی کے پیار کے ساتھ ہوں، ہمارے اس رشتے کو ایک سال مکمل ہوگیا، مجھے انجلی اپنی سالگرہ سے 5 دن پہلے ملی تھی۔‘