پاس ورڈ نہ جاننے کے باوجود بھی ان لاک کر سکتے ہیں فون، یہ ہے طریقہ

پاس ورڈ نہ جاننے کے باوجود بھی ان لاک کر سکتے ہیں فون، یہ ہے طریقہ

فائل تصویر
موجودہ وقت میں اسمارٹ فون کا استعمال تو تقریباََ سبھی لوگ کر رہے ہیں اور جو لوگ اس کا استعمال نہیں کر رہے ہیں آنے والے وقت میں اس کی ضرورت سبھی کو پڑنے والی ہے۔ ایسے میں یہ خبر ان سبھی اسمارٹ فون صارفین کے لئے ہے۔ ہم آپ کو کچھ ایسے آسان طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ بےحد آسانی سے بغیر باسورڈ کے بھی اپنا فون کھول ان لاک کر سکیں گے۔
فیکٹری ریسٹ کریں: اگر آپ یہ چاہتے ہیں فون میں جو ڈیٹا یعنی فوٹو اور گانے ہو وہ آپ کو دوبارہ نہ ملے تو ہی اس اسٹیپ کو فالو کریں، کیوں کہ اس طرح اگر آپ اپنا فون ان لاک کرتے ہیں تو فون کا سارا ڈیٹا ڈلیٹ ہو جائےگا۔ پھر بھی آپ کو بتا دیں کہ اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے فون کو آف کر لیں، اس کے بعد والیوم ڈاون اور پاور بٹن کو ایک ساتھ کچھ سیکنڈس کہ لئے دبا کر رکھیں، کچھ سکینڈ ایسا کرنے  کے بعد آپ کو رکوری موڈ میں انٹر کریں۔ اس کے بعد آپ کو یس ڈلیٹ آل یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد اپنے فون کو ریبوٹ کر لیں اس طرح ان لاک ہو جائےگا۔
انڈروائیڈ ڈیٹا ریکوری: آپ کا فون اگر لاک ہو تو یہ طریقہ سب سے بہترین ہے کیوں کہ اس میں نہ تو آپ کو جی میل کی ضرورت ہوگی نہ ہی آپ کو فون سے کوئی بھی ڈیٹا ڈلیٹ کرنا  ہوگا۔ اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے کمپیوٹر میں انڈروائیڈ ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر کو ڈاونڈ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے مین ونڈو میں ان لاٹ پر لکل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد فون کو یو  ایس بی کیبل کی مدد سے کمپیوٹر کو کنکٹ کرنا ہوگا۔ جس کے بعد آپ کو وہاں دئے گئے ہدایات کو فالو کرنا 
ہوگا اور اس طرح آپ کو لاک فون منٹوں میں ان لاک ہو جائےگا۔
جی میل کی مدد سے فون کریں ان لاک: فون میں کئی بار پاس ورڈ نہ یاد ہونے کے بعد بھی اگر پاسورڈ التے ہیں تو اس میں ایک فورگوٹ پیٹرن یا فورگرٹ کا ایک آپریشن آئےگا، جسے آپ کو کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کو اپنے گوگل اکاونٹ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ نئے پاسورڈ ڈال کر فون کو آن لاٹ کر لیں۔