سربیا میں ایک 21 سالہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں ایک 74 سالہ مرد کے ساتھ شادی کی اور عالمی سطح پر ان کی شادی کی خبر میڈیا کی زینت بنی۔ اب یہ لڑکی ایک بار پھر خبروں میں ہے اور اس بار اس کی وجہ لڑکی کی بے وفائی ہے۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی کا نام میلجانا بوزیک ہے جس نے میلوجکو بوزیک سے شادی کی تھی۔ وہ گزشتہ چند ماہ میں دو مردوں کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھی گئی ہے اور حیران کن طور پر ان یہ دو مرد بھی پنشنر ہیں اور وہ بھی اس کے شوہر میلوجکو جتنے ہی بوڑھے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دوسری بار میلجانا کی بے وفائی اس وقت سامنے آئی جب سربیا کے ایک ٹی وی چینل نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نشر کر دی جس میں میلجانا کو ایک عمر رسیدہ شخص کی گود میں بیٹھے اس کے ساتھ بوس و کنار کرتے دیکھا گیا۔ دو ماہ قبل اس کی ایک عمر رسیدہ شخص کے ساتھ بستر میں برہنہ حالت میں لیٹے ہوئے بنائی گئی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں۔ میلجانا کا ان تصاویر اور ویڈیو پر کہنا ہے کہ ”وہ انہیں لیک کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ میں ان دونوں مردوں سے دو ایک بار مل چکی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ کوئی ایسا تعلق نہیں ہے۔“
دوسری طرف میلجانا کے عمررسیدہ شوہر نے اس کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد اسے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب اسے اپنی زندگی میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
تفصیلی خبر کے لئے ذیل کا لنک دیکھئے
کالم اور بلاگز واٹس ایپ پر حاصل کرنے کے لیےبلاگ کا گروپ جوائن کریں۔