شیخ رشید نے میری سہیلی سے نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ


وزیر ریلوے شیخ رشید کے بارے میں حریم شاہ کے انکشافات جاری ہیں۔ وائرل ویڈیو کے حوالے سے حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔ حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔ میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا۔ ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔

اب حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میری دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور؟  میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے، اس بات کی میں گواہ ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔