مجھے فلمی کردار دینے کے بدلے بے لباس ہونے کو کہا گیا: ملہار راتھوڑ


بھارتی اداکارہ و ماڈل ملہار راتھوڑ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رول دینے کے بدلے میں بے لباس ہونے کو کہا گیا تھا

بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 26 سالہ ادکارہ ملہار راتھوڑ نے بالی ووڈ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدأ میں ان کو ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا سامنا کر نا پڑا تھا جس کا مطلب کسی با اثر شخصیت کی جانب سے زیر تربیت ملازم کو جنسی ہراساں کرنا ہے مگر اب وہ ایک نامور اداکارہ بن چکی ہیں اور کئی بین الاقوامی برانڈز کے اشتہارات کا بھی حصہ ہیں.

ملہار راتھوڑ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ نوجوان تھیں اورشوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کی غرض سے پہلی بار ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کا سامنا کیا تو ایک 65 سالہ پروڈیوسر نے انہیں فلم میں رول دینےکے بدلے بے لباس ہونے کو کہا جس پر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئیں تھیں کے انہیں ایک منٹ تک تو سمجھ ہی نہیں آیا کہ اب کیا کریں۔

ملہار نے مزید کہا کہ اگر آپ کی شوبز میں جان پہچان نہ ہو تو اس انڈسٹری میں کیرئیر بنانا بہت مشکل بات ہے، آپ کو چھوٹے چھوٹے رول ادا کر کے ہی آگے آنا پڑتا ہے۔

ملہار راتھوڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنا مستقبل بنانے کے لیے ہر قسم کی نوکری کر رکھی ہے، وہ کال سینٹر میں جاب سے لے کر گفٹنگ کارپوریٹ اور مارکٹنگ میں بھی کام کر چکی ہیں، پھر وہ ممبئی آ گئیں اور 2018 ء میں ایک ٹی وی شو سمیت 2 فلموں میں بھی کام کیا ۔

ملہار نے کہا کہ اداکاری ان کا خواب تھا، اور وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اپنا خواب پورا کر لیا۔