سری نگر۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور کے انتقال پر اظہار رنج وغم کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی اداکار کے کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔ بتا دیں کہ معروف بالی وڈ اداکار رشی کپور کا زندگی کی 67 بہاریں دیکھنے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں جمعرات کو انتقال ہوگیا۔
عمر عبداللہ نے آنجہانی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: 'بوبی سے لے کر "قرض" اور "زمانے کو دکھانا ہے" تک آپ کی فلمیں اور کچھ ڈائیلاگ میرے بچپن کے جدا نہ ہونے والے حصے ہیں۔ آپ نے گلمرگ میں ایک چھوٹی ہٹ کو ایک ہی گانے سے ایک یادگار جگہ بنادیا۔ الوداع'۔ انہوں نے ایک تصویر والی ٹوئٹ، جس میں رشی کپور کو گلمرگ میں دیکھا جاسکتا ہے، کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دہائیوں سے لوگ اس ہٹ کو دیکھنے کی آرزو رکھتے ہیں جس کو رشی کپور اور ڈمپل نے "ہم تم،،،،،" گیت سے یادگار بنا دیا۔
From Bobby to Karz to Zamane Ko Dikhana Hai, your movies & some of the dialogues have been such an integral part of my childhood. You made a little hut in Gulmarg an iconic place with one song. Farewell @chintskap & thankyou for the memories. #riprishikapoor
421 people are talking about this
682 people are talking about this
بتادیں کہ جس گانے کی طرف عمر عبداللہ نے اشارہ کیا ہے وہ فلم بوبی کا ایک گیت ہے جس کے بول یہ ہیں: ہم تم اک کمرے میں بند ہوں اور چابی کھو جائے۔
بالی وڈ میں قریب بیس برسوں تک اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والے رشی کپور بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان کے چشم و چراغ تھے اور ماضی کے معروف ادا کار، ہدایت کار اور پروڈیوسر راج کپور کے دوسرے بیٹے تھے۔
آنجہانی اداکار کے لواحقین میں ان کی اہلیہ نیتو کپور، بیٹا رنیبر کپور اور بیٹی ردھیما شامل ہیں۔ رنبیر کپور بالی وڈ اداکار ہیں۔ رشی کپور کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔