گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بھولا بسرا کرتارپوری پوری آب و تاب کے ساتھ پوری سکھ برادری کے لیے اُن کا ویٹی کن بن کے اُبھرا ہے۔ اس نیک کام کے دو سیوکوں آرمی چیف جنرل باجوہ اور نجوت سنگھ سدھو نے جو پیمان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں باندھا تھا اُس کا پہلا مرحلہ کمالِ ہنر و فن اور سبک رفتاری سے اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ جس میں مرکزی مقام گردوارہ دربار صاحب کی بحالی اور اس کی عظیم الشان توسیع کی جا چکی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسی پہلی راہداری (کرتارپور) کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یاتریوں کو گورداسپور کے ڈ…
Social Plugin