پاکستان میں صوبہ بلوچستان کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں ہراسانی کے حوالے سے جو دعوے سامنے آئے ہیں وہ خدا کرے کہ درست نہ ہوں کیونکہ اگر وہ درست ہوئے تو پھر ہم اس قابل نہیں کہ انسان کہلوائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ ‘اے گریڈ چاہیے یا فیل ہونا ہے، سکالر شپ پر آسٹریلیا جانا ہے یا امریکہ جانا ہے یا کہیں نہیں جانا۔’ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہم سب نے مل کر دو کام کرنے ہیں ایک یہ کہ یونیورسٹی کی ساکھ بحال ہواور دوسرا یہ کہ جو لوگ ہراسانی کے واقعات میں ملوث رہ…
شبیر رخشانی ( آواران (پ ر تحصیل جھاؤ آواران میں 87سکول بند۔ ناقص تعلیمی منصوبہ بندی اور علاقائی نمائندگان کی لاتعلقی نے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ مستقبل کے معماروں کی زندگی داؤ پر۔ بلوچستان ایجوکیشن سسٹم نامی مہم کو ملنے والی اعداد و شمار کے مطابق تحصیل جھاؤکی ٹوٹل 132 سکولوں میں سے اس وقت 87 سکول بندش کا شکار ہیں۔ جن کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے۔ بوائز سکولوں کی کل تعداد 94 ہے۔56 سکول مکمل طور پر بند ہیں۔ جن میں پرائمری سکولوں کی کل تعداد 78 ہے 51 سکولز بند ہیں جن میں 16نئے سکولز شامل ہیں مئی 201…
بلوچستان یونیورسٹی کی ہراسیت کا شکار ہونے والی طالبات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں طالبات یونیورسٹی چھوڑنے پر مجبور ہیں اور ملوث افراد کو برطرف کر کے سخت سزا دی جائے ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے ہراسیت اور بلیک میلنگ سے شرمندگی ہوئی ہے۔ طالبات نے کمیٹی کو بتایا کہ ’انہیں خوف میں رکھا جاتا ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی چھاؤنی بن چکی ہے۔‘ اجلاس میں بلوچستان ی…
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج سمیت درجنوں اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور تحقیقات میں ہراساں کرنے سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف طلبہ و طالبات ہی نہیں خواتین و مرد اساتذہ کو بھی ہراساں اور بلیک میل کیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے کے کوئٹہ میں ایک سینئر آفیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا ک…
Social Plugin