خیال ہے کہ بنگلہ دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے ملک میں سنہ 1972 کا سیکولر آئین دوبارہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ریاست کا سرکاری مذہب اسلام نہیں رہے گا۔ اس حوالے سے فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب ملک میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے بعد ہندو برادری پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیش میں تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے والے پُرتشدد واقعات میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں میں سینکڑوں گھروں اور درجنوں مندروں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سخت گیر مذہبی گروہوں نے عوامی لیگ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سنہ 1972 کے سیکول…
Social Plugin