بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ ان کے اس پیغام کو لاکھوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اداکارہ سونم کپور نے پیغام میں لکھا کہ میرے بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کریم مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے تصویر بھی شیئر کی۔ سونم کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور پیغام کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور ان کو جوابات بھی دیئے۔
باقی قوم کا تو پتا نہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیلگوں ہوئے آسمان میں چاند کو دیکھتا ہوں تو وہ یاد آتے ہیں، ٹی وی لگاتا ہوں تو وہ آن موجود ہوتے ہیں، فون کھول کر ٹوئٹر پر جاتا ہوں تو اُن کے تذکرے پاتا ہوں، کبھی کبھی رات کو سونے سے پہلے سوچتا ہوں کہ آنے والی نسلوں کو کیسے بتاؤں گا کون تھا وہ، کیسے ہنستا تھا، کیمرے کو کِس ادا سے دیکھتا تھا، اور جب حبیب بینک پلازا کی چھت پر دوربین سے آنکھ لگا کر آسمان کی جانب دیکھتا تھا تو چاند بھی شرما جاتا تھا اور کہتا تھا کہ نہیں آج نہیں۔ ہائی سکول میں ماسٹر رفیق صاحب نے ایک شعر کو رٹا لگوایا تھا اور نصیح…
روزہ اُردو زبان کا لفظ ہے جسے عربی میں صوم، سنسکرت میں ورت اور انگریزی میں فاسٹنگ کہا جاتا ہے۔ مذہبی لحاظ سے روزے کا بنیادی مقصد روحانی اور جسمانی طاقت کے حصول کے ساتھ ساتھ خدا کا قرب حاصل کرنا، گناہوں کی بخشش، ثواب کا حصول کے علاوہ کچھ مذاہب میں سوگ کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ سائنسی حساب سے یہ جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے بے شمار افادیت کا حامل ہے۔ دنیا میں روزے کی ابتدا اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تاریخ پرانی ہے۔ تاریخی اور مذہبی حوالوں کے مطابق حضرت آدمؑ کی کرہ ارض پر موجودگی کے ساتھ ہی روزے کا حکم ملتا ہے۔ حضرت آدمؑ ہر ماہ …
سعودی عرب کی اعلیٰ علما کونسل نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کریں ویب ڈیسک — سعودی عرب کی اعلیٰ ترین مذہبی ادارے اور سینئر علما کی کونسل 'مجلس ہیئۃ الکبار العلما' نے زور دیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں موجود مسلمان کرونا وائرس کے باعث درکار سماجی دوری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے مہینے میں عبادات اپنے گھروں میں کریں۔ خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر علما کی کونسل …
واشنگٹن — رمضان کا مہینہ مسلمانوں کیلئے خاص اور انتہائی مقدس ہے جس میں عبادت بڑھ جاتی ہے اور نیکی کی جستجو بھی، تراویح جیسی اجتماعی عبادت کا خاص اہتمام کیا جاتاہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کے مسلمان اس ماہِ مقدس کے استقبال کی تیاریوں میں ہیں مگر کرونا وائرس کی وبا نے ان تیاریوں کی نوعیت تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ معاشرتی فاصلے کے ان دنوں میں افطار اور سحر کے اجتماعات ممکن نہیں رہے۔ خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی کے بعد مسلمانوں کے تیسرے بڑے مذہبی مقام مسجدِ اقصیٰ میں 23 مارچ سے با جماعت نماز کا سلسلہ بند ہے اور تازہ ترین اطلاع…
اسلام آباد — پاکستان میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں کرونا وائرس کے پیشِ نظر مساجد میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز تراویح اور عبادات کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے 20 نکات پر مشتمل تجاویز بھی جاری کی گئی ہیں۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ملک کے چاروں صوبوں میں علما کے ساتھ ویڈیو لنک پر مشاورت کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ افطار اور سحر کے اجتماعی دسترخوانوں کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ نماز سے قبل اور بعد …
Social Plugin