سید عارف علی شاہ میرے والد مرحوم نہایت دیندار آدمی تھے، میں نے ہوش سنبھالنے سے لے کر ان کی وفات تک انہیں صوم و صلوٰۃ کا پابند پایا، ہمیشہ قرآن پاک کی تلاوت اور تہجد، چاشت و اشراک میں محو دیکھا۔ مریدین کی آمد و رفت ہمارے گھر میں روزمرہ کا معمول تھا۔ لوگ آتے، دعا لیتے اور چلے جاتے۔ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود میرے والد کا زیادہ لاڈ پیار میری بہنوں کے لیے تھا، البتہ میری والدہ میرے نخرے اٹھاتے نہیں تھکتی تھیں۔ بچپن سے ہی ذہن میں ایک بات بٹھا دی گئی تھی کہ عورت پر ہاتھ اٹھانا کمزوری ہے، عورت مظلوم ہے، عورت کا استحصال کیا جاتا ہے، عورت…
Social Plugin