جب اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتی قدردانوں کو مایوس کیا

ایڈلٹ فلموں کی سابق اداکارہ اور سپورٹس جرنلسٹ میا خلیفہ کی بالی ووڈ میں انٹری کی خبریں آئیں تو بھارتی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ سنی لیونی کے بعد وہ اب ایک اور ”اعلیٰ“ اداکارہ کو اپنی انڈسٹری پر راج کرتا دیکھ پائیں گے۔ لیکن ان کی ساری خوشی دھری کی دھری رہ گئی ہے کیونکہ میا خلیفہ کے ترجمان نے ایسی تمام خبروں کو ’بکواس‘ قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق میا خلیفہ بالی ووڈ کی کسی بھی فلم میں کام نہیں کر رہیں۔ واضح رہے کہ یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ فحش فلموں کی سابق اداکارہ ”مالیالم“ زبان کی فلم ”چنکز، دی کنکلوژن“ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم می خلیفہ کے مداحوں کو یہ سن کر افسوس ہو گا کہ وہ سنی لیونی کے نقش قدم پر چلنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتیں۔ 2012 میں اداکارہ سنی لیونی نے بالی ووڈ فلم ”جسم 2“ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے مقابل رندیپ ہودا نے ہیرو کا کردار نبھایا تھا۔
 
بشکریہ ہم سب