ایک لڑکی کی 18 سال کی عمر میں شادی ہو جاتی ہے۔ 19 سال کی عمر میں وہ ماں بن جاتی ہے. ایک چاند سے بیٹے کی ماں. وہ بچہ پانچ برس کا ہو کر پریپ میں داخل کر دیا جاتا ہے۔ ABC کی تعلیم شروع ہوتی ہے۔ بچہ کہانیوں میں نیولے کا ذکر سن سن کر نا جانے کیا تصّور اپنے دماغ میں پختہ کر چکا ہے۔ باپ چاہتا ہے کہ بچہ ایک ہی دن میں عالم فاضل ہو جائے۔ اس کے لئے وہ بچے کو خود پڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ بچہ جب C for Camel پر آتا ہے تو بارہا سمجھانے اور بتانے پر بھی C for Camel نہیں کہتا بلکہ C for Nelu کہتا ہے۔ ہزار بار سمجھانے پر بھی یہی کہتا ہے۔ نیلو سرائیکی…
کون کہتا ہے کے مردوں کی منڈیاں نہیں لگتیں عورت کو خریدنا ہو تو ہیرا منڈی جاؤ اور مرد خریدنا ہو تو میرے ہی گھر چلے آؤ۔ میری طرح کے شاید اور بھی گھر ہوں جہاں بکاؤ مرد پائے جاتے ہوں۔ کہیں باپ کے روپ میں کہیں بھائی کہیں شوہر تو کہیں بیٹے کے روپ میں۔ یہ میرے گھر جیسے گھروں کے مرد ہی ہیں معاشرے میں جو اپنے اپنے گلے میں پرائس ٹیگ لٹکائے پھر رہے ہیں۔ ان سے اگر عزت اور محبت چاہیے تو ان کی بھی قیمت ہے۔ کوئی ہے جو محبت بیچنا چاہتا ہے۔ میں خریدار ہوں مجھے محبت کے بیوپار میں ہمیشہ خسارہ ہوا ہے۔ سستی محبت کے بڑے بڑے مول دیے ہیں میں نے۔ اب بھی بہت کچھ…
صائمہ ملک اس تحریر کا مقصد دو انتہاؤں کے تصادم میں ہلاک ہونے والے سچ کا مرثیہ لکھنا ہے۔ اسے کوئی دوسرا نام نہ دیا جائے۔ اسلام آباد میں ایک دین دار باپردہ فیملی رہائش ہے ان کا دست شفقت دینی تعلیم دینے والے مدارس پر اور اہل ِ ملت پر ہمیشہ رہا ہے۔ نیکی کرنے کا موقع ضائع کرنا انہیں آتا ہی نہیں حتیٰ کہ ان کی ہمدرد طبیعت سے ایک مسیحی گھرانہ ابھی اچھی گزر کر رہا ہے۔ اس قدر اعلیٰ اخلاق کہ اسی مسیحی گھرانے کی ایک 19 سالہ بچی خاتون خانہ کے بلند اسلامی نظریہ اور باعمل زندگی سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیتی ہیں۔ وہ مسیحی گھرانہ اپنے مسیحی سماج س…
صائمہ ملک کاؤنٹر پر موجود لڑکی سے ساتھی نے پوچھا آج کیا بنا رہی ہو۔ لڑکی : کلاسک اولڈ فیشنڈ چائے۔ ساتھی: کیا فائدہ ویسے بھی آج سوموار ہے لوگ کم آنے والے ہیں۔ لڑکی: امید! ۔ میرے دوست ساتھی: چلو لگی رہو! گاہک کی آمد پر لڑکی اس کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے۔ لڑکی: کیا لیں گے؟ گاہک : سینڈوچ لڑکی : جی آپ کا سینڈوچ گاہک: شکریہ لڑکی : کچھ اور چاہیے؟ گاہک : کیا ہے اور؟ لڑکی: اگر آپ تجربوں سے نہیں گبھراتے تو بہت کچھ۔ گاہک: وہ لاؤ جو مینیو میں نہیں۔ لڑکی : بہتر۔ لڑکی : کلاسک اولڈ فیشنڈ چائے۔ گاہک : میں عمر رسیدہ ہوں مگر اولڈ فیشنڈ نہیں۔ لڑکی: نہیں میرا وہ مط…
Social Plugin