زنیرہ ثاقب گئے وقتوں کی بات ہے۔ اٹھارہ انیس سال عمر تھی۔ ہم گھر کے اوپر والے حصے میں اپنے بھائی کے ساتھ رہا کرتے تھے۔ نیچے والے حصے کے باورچی خانے سے اوپر کے گھر کو سیڑھیاں جاتی تھیں۔ سیڑھیوں کے اختتام پر اوپر کے گھر کا دروازہ تھا۔ دروازے کے بلکل ساتھ ایک ایک چھوٹی سی بالکنی تھی۔ جس کی اونچائی کی وجہ سے وہاں سے کسی کا آنا ممکن نہ لگتا تھا۔ شاید اسی لئے ہم نے کبھی مرکزی دروازہ لاک کرنے کی ضرورت محسوس نہ کی۔ ہمارے کمرے کا دروازہ مرکزی دروازے کے بلکل ساتھ ہی تھا۔ اوپر والے گھر میں تین کمرے تھے اور تینوں کمروں کے دروازے سامنے برآمدے میں کھلتے تھ…
زنیرہ ثاقب اسلام آباد کے سب سے پوش ہال میں ہونے والی شادی کا کھانا کھلا تو کچھ انتظار کے بعد میں بھی پلیٹ کر کھانے کی میز کی طرف بڑھی۔ مجھ سے آگے لائن میں ایک تیرہ چودہ سال کی لڑکی پلیٹ لے کر کھڑی تھی۔ چال ڈھال اور حلیے سے صاف معلوم ہوتا تھا کہ کسی گھرانے کے ساتھ آنے والی ملازمہ ہے۔ آھستہ آھستہ آگے بڑھتے یہ لڑکی ہر ڈش سے تھوڑا تھوڑا کھانا ڈالتی جا رہی تھی۔ میں بھی صبر سے پیچھے آھستہ آھستہ آگے بڑھ رہی تھی امی جلدی نا بھوک لگی ہے۔ مچھلی کھانی ہے۔ ”میرے بچے نے میرا پلو کھینچا“۔ صبر کرو نہ بیٹا۔ ان کو ہرجگہ ایسے تھوڑی ہی ملتا ہے۔ لینے دو بچی کو آر…
زنیرہ ثاقب کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ عاطف اسلم نے اپنے ایک کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ہراساں ہوتے دیکھ کر گانا گانا روک دیا۔ لڑکی کو نہ صرف وہاں سے نکالا بلکہ ہراساں کرنے والوں سے کہا “یہاں تمہاری ماں بہن بھی ہو سکتی تھی”۔ عاطف کا بہت شکریہ لیکن یقین جانیے مجھے یہ “ماں بہن ” والی بات سن کر بڑی ہنسی آئی حالانکہ نہیں آنی چاہیے تھی۔ بس کیا کریں ایسی ایسی باتیں یاد آئیں کہ کیا بتاؤں۔ یہ “تمھارے گھر میں ماں بہن نہیں ہے” کا ان غنڈوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا جو عورت کو صرف جنس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا خیال ہے تمام مرد ایسے ہوتے ہیں۔ اس لئے …
Social Plugin