سائنسدان جنھوں نے دریافت کیا کہ ہمارا جسم سورج کی گرمی یا کسی عزیز کے پر جوش انداز میں گلے لگنے کو کیسے محسوس کرتا ہے اس سال کے نوبیل انعام برائے طب کے حقدار قرار پائے ہیں۔ ڈیوڈ جولیس اور آرڈم پیٹاپاؤشین کا تعلق امریکہ سے ہے اور انھوں نے لمس یعنی چھونے اور درجۂ حرارت پر تحقیق کرکے یہ انعام مشترکہ طور پر جیتا ہے۔ انھوں نے یہ معلوم کیا کہ ہمارا جسم اعصابی نظام میں طبعی احساس کو برقی پیغام میں کیسے تبدیل کرتا ہے۔ ان کی تحقیق سے درد کے علاج میں نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ حرارت، ٹھنڈ اور لمس ہماری بقا اور ہمارے گرد و پیش کا تجربہ کرنے کے لیے لازمی ہ…
AFP عالمی غربت مٹانے کے لیے تجرباتی تحقیق کرنے پر سال 2019 کے نوبل انعام برائے معاشیات کے لیے انڈین نژاد امریکی پروفیسر ابھیجیت بینرجی، ان کی اہلیہ پروفیسر ایستھر ڈفلو اور پروفیسر مائیکل کریمر کو چنا گیا ہے۔ رائل سویڈش اکادمی برائے سائنس کی جانب سے دیے گئے اعزاز کے حقدار تینوں ماہر معاشیات کے لیے کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے کی گئی تحقیق تجربات پر مبنی تھی جس کی مدد سے عالمی طور پر غربت کو ختم کرنے کے لیے نئی راہ ہموار کی گئی ہے۔ پروفیسر بینرجی اور پروفیسر ڈفلو امریکہ کے میسا چیوسیٹس انسٹٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں تدریس و تحقیق کرتے ہیں…
آمنہ مفتی گذشتہ ہفتے ادب کا نوبل انعام پانے والے دو ادیبوں کے نام کا اعلان ہوا تو پاکستان کا ہر لکھنے والا ایسے خفا ہو گیا جیسے یہ انعام اسی کو ملنا تھا۔ حد یہ کہ وہ برگزیدہ ادیب جنھوں نے عمر بھر سوائے انجمن ستائش باہمی چلانے کے اور لابی لابی کھیلنے کے کچھ نہ کیا وہ بھی بڑ بڑا رہے ہیں کہ بھئی یہ یورپ سے باہر نکل کر کیوں نہیں دیکھتے؟ ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں۔ اب بات یہ ہے کہ اگر یہ انعام ان دو ادیبوں کو نہ دیا جاتا اور کسی اور کو دے دیا جاتا تب بھی یہ لوگ اسی قدر خفا ہوتے۔ تب تاویل کچھ اور دی جاتی۔ حد یہ ہے کہ اگر یورپ کی حد سے دور ب…
عدیل عباس عادل جمعرات دس اکتوبر کو سویڈش اکیڈمی نےزبان و ادب کےشعبہ میں اعلیٰ کارکردگی کےاعتراف میں اِس سال ایک نہیں دو نوبل انعامات کا اعلان کیا۔ نوبل فائونڈیشن کی جانب سے ہر سال ایک نوبل ایواراڈ کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ سال سویڈش اکیڈمی میں سامنے آنے والے جنسی سکینڈل کےباعث اِس انعام کا اعلان نہ کیا جا سکا لہٰذا اِس سال اکھٹے دو انعامات کا اعلان کرتے ہوئے 2018ء کا نوبل ادب ایوارڈ پولینڈ سےتعلق رکھنےوالی شاعرہ و مصنفہ اولگا توکارجِک کو دیا گیا جبکہ رواں سال 2019ء کےایوارڈ کےحقدار پیٹر ہانڈکے ٹھہرائے گئے۔ ہانڈکے آسٹریا میں رہنےو…
Social Plugin