ایک سادہ پیغام آئی فون کریش کرنے لگا



محض ایک عام سا ٹٰکسٹ میسج آپ کے آئی فون فریز اور دوبارہ اسٹارٹ ہونے پر مجبور کرسکتا ہے۔

جی ہاں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں نئی خامی دریافت ہوئی ہے جو ایک ٹیکسٹ میسج کے نتیجے میں فون کو کریش کردیتی ہے۔
سافٹ وئیر ڈویلپر ابراہام مرسی نے اس خامی کی تشخیص کی اور اور اسے chaiOS کا نام دیا۔
مختلف صارفین نے اسے آزما کر دیکھا تو آئی فون فائیو ایس سے آئی فون ایکس تک سب ڈیوائسز چند منٹ کے لیے فریز ہوگئیں جبکہ میسج ایپ مین پیغامات اپ لوڈ ہونا بھی بند ہوگئے اور ڈیوائس بار بار کریش ہوتی رہی۔
یہ خامی آئی فو ایس ورژن 10 سے 11.2.5 بیٹا فائیو تک پر اثرانداز ہورہی ہے جبکہ اس سے ایپل کے میک آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے کمپیوٹرز کو بھی کریش کیا جاسکتا ہے۔
اس کے لیے بس ایک لنک ہی میسج کے ذریعے بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جس ڈیوائس میں وہ میسج جاتا ہے وہ فریز ہوجاتی ہے۔
فی الحال ڈویلپر کا کہنا ہے کہ یہ لنک اب کام تو نہیں کررہا کیونکہ وہ اس لنک کو اپ لوڈ نہیں کریں گے تاہم سسٹم میں خامی ضرور سامنے آچکی ہے جس سے ایپل کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے میں بھی آئی فونز میں اس طرح کے مسائل سامنے آچکے ہیں۔
جیسے جنوری 2017 میں محض تین ایموجی پر مشتمل ایک پیغام ہی کسی آئی فون کو کریش اور فریز کرنے کے کافی ثابت ہورہا تھا۔
جس کے ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ بھی کیا تھا۔
بشکریہ DOWN NEWS