کیا حریم شاہ کا ذکر کابینہ میں ہوا؟ ہر ایک کو اختیار ہے کہ اپنے موبائل فون کو جنت بنا لیں یا جہنم: فردوس عاشق


وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے دوران حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا کابینہ کے اجلاس میں حریم شاہ کا بھی ذکر ہوا۔ جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے بات گول کر دی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے اختیار میں ہے کہ ہم اپنے موبائلز کو جنت بنا لیں یا جہنم۔

واضح رہے حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا۔ یاد رہے کہ حریم شاہ نے شیخ رشید کے ساتھ فیملی تعلق ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں۔ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے سے روکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہ شیخ رشید کی ویڈیو میں نے اپلوڈ نہیں کی، میں بیرون ملک مقیم تھی۔ تاہم مجھے اس کا علم تھا۔ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔