نئے چینی سال کے آغاز پر جشن


A woman puts money inside the belly bottom of a performer in pig costume during a performance to celebrate the Lunar New Year, or Spring Festival, in Chinatown

EPA
بینکاک میں تماشا کرنے والوں نے خنزیر کا روپ دھارا

دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد نے نئے چینی، قمری سال کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ یہ سال خنزیر سے منسوب ہے۔

نئے سال کے آغاز پر چین میں کروڑوں افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا ہے۔ اس عمل کو دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی بھی کہا جاتا ہے۔

نیا قمری سال کا جشن ایشیا کے متعدد ممالک میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے ہوتے ہیں، لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں، سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں اور طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔

خنزیر چینی منقطع البروج یا راس چکر (زوڈیئیک) کے 12 بروج میں سے ایک ہے اور اسے پرامیدی، جوش اور محنت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

Children in animal hats pose in front of a pig giant pig installation ahead of the Lunar New Year in Hong Kong

AFP/Getty
اس برس کی تقریبات کا محور خنزیر رہے گا جیسے ہانگ کانگ میں یہ بڑا مجسمہ نصب کیا گیا ہے
Chinese performers dressed in traditional costumes attend a rehearsal of a re-enactment of a Qing dynasty (1636-1912) imperial sacrifice ritual to worship the Earth, on the eve of the Chinese Lunar New Year

EPA
بیجنگ کے ایک ٹیمپل میں رسومات کی ادائیگی کی ریہرسل کی جا رہی ہے
Crowded Chinese train station

Reuters
نئے سال کے آغاز پر ہر برس چین میں کروڑوں افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں
Traffic jam on night highway

Getty Images
سڑکوں پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں نئے سال کے موقع پر معمول کی بات ہیں
A man waves to children as he dives ahead of the Chinese Lunar New Year at Seaworld Marine Park in Jakarta, Indonesia

Reuters
جکارتہ کے سی ورلڈ میں غوطہ خور بچوں کو نئے سال اور جشنِ بہار کی مبارکباد دیتے ہوئے
Spectators take photos of fireworks as they explode behind the Sydney Opera House as it glows red as part of celebrations for Chinese Lunar New Year of the pig, in Sydney

EPA
نئے قمری سال کا جشن آسٹریلیا میں بھی منایا جا رہا ہے اور سڈنی کے مشہور اوپرا ہاؤس کو اس موقع پر سرخ روشنیوں میں نہلا دیا گیا
Children perform a lion dance routine with an improvised lion head made from cardboard for pedestrians in the Chinatown district of Manila

AFP/Getty
منیلا میں بچے سڑکوں پر ڈریگن ڈانس کرتے دکھائی دیے
A group of dancers perform

EPA
انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ڈریگن ڈانس کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا تھا
Vietnamese taking pictures in front of New Year sign

AFP
ویت نام میں نئے سال کے جشن کے موقع پر سجاوٹ کا منظر
A tourist takes photos inside an installation entitled

AFP/Getty
ہانگ کانگ کے اس شاپنگ مال میں بنائے جانے والے اس نمونے کا نام گولڈن ایئر رکھا گیا ہے
Worshippers burn incense in prayer at a temple to celebrate the Lunar New Year, or Spring Festival, in Chinatown in Bangkok, Thailand

EPA
جشن کے ساتھ ساتھ لوگ نئے سال کے آغاز کے موقع پر عبادات کے لیے بھی جمع ہوئے

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔