عبدالباسط ذوالفقار سردی کی ہلاکت خیزی عروج پر تھی جب یخ بستہ رات کے دوسرے پہر نے کروٹ لی۔ گھپ اندھیرے میں خاموشی کا راج تھا۔ ہاں مگر گھڑی کی ٹک ٹک صاف سنائی دے رہی تھی۔ باہر شاید بارش برس رہی تھی۔ وہ بولی: کل کے بارے کیا وچار ہیں؟ آدرش بتائیں گے اپنے؟ ”آنے والے کل یا گزرے ہوئے کل؟ “ میں نے استفسار کیا۔ وہ مسکرائی اور بولی: ”آنے والے کل“۔ میں نے گہرا سانس لیا تو وہ موبائل میں دیکھتے ہوئے گویا ہوئی: ”14 فروری اسٹارٹ ہو گیا“۔ میں نے اپنے موبائل کی سکرین پر انگلی پھیری، دھیمی سی روشنی میں اس کا چہرہ پیار کی تپش سے جلتا معلوم ہو رہا تھا۔ جب کہ بارہ…
Social Plugin