ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم دوسرے کے مقام کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہوتے اور اگر سمجھ بھی لیں تو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہمیں گراں گزرتا ہے کہ دوسرا جس مقام پر ہے اسے غیر اہم کہتے ہوئے آگے بڑھنا آسان نہیں۔ اصولاً ہونا تو یہ چاہیے کہ مرد کو یہ احساس دلایا جائے کہ گھریلو ذمہ داریاں نبھاتی ہوئی عورت بھی معاشرے اور گھر کی تعمیر و ترقی میں اس کی معاون و مددگار ہے اور اس کی ذمہ داریوں میں برابر کی حصہ دار ہے نہ کہ اس سے کمتر یا ناکارہ۔ اور عورت کو بے یقینی کی کیفیت سے نکال کر یہ اعتماد دیا جائے کہ اگر وہ گھر پر رہ کر بھی اپنی ذمہ داریاں …
Social Plugin