ریت کے قلعے میں رہنے والا بادشاہ

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹMAURO PIMENTEL/AFP/GETTY IMAGES
آپ سوال کر سکتے ہیں کہ بھلا ریت سے بنے قلعے میں کوئی کیسے رہ سکتا ہے۔ لیکن برازیل کے مارچو میزائل موٹالیا گزشتہ 22 برس سے ریت سے بنے قلعے میں رہتے ہیں۔
مارچو میزائل موٹالیا برازیل کے مہنگے علاقے ریو ڈی جنیریو میں سمندر کے نزدیک رہتے ہیں۔ وہ سر پر تاج بھی پہنتے ہیں اس لیے انہیں پہچاننا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔
مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ




مارچو اکثر اپنے قلعے کے سامنے رکھے تخت یعنی اپنی کرسی پر بیٹھے مل جاتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں باد شاہوں کی طرح ایک ڈنڈا بھی ہوتا ہے۔
وہ خود کو کنگ مارچو کہلانا پسند کرتے ہیں۔ مارچو ایک فنکار ہیں اور اپنا قلعہ انہوں نے خود ہی بنایا ہے۔
مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ




مارچو کے پاس نوکر چاکر تو نہیں ہیں اس لیے اپنے قلعے کے ضروری کام وہ خود ہی کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ ’اگر میرا قلعہ ٹوٹ جائے تو مجھے فکر نہیں ہوتی ہے۔ میں سمندر کے ساحل پر کہیں اور چلا جاتا ہوں اور اپنا نیا قلعہ بنا لیتا ہوں۔

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹMAURO PIMENTEL/AFP/GETTY IMAGES
مارچو کہتے ہیں کہ ’بار بار اپنا گھر خود اپنے ہاتھ سے بنانے والی زندگی مجھے پسند ہے کیوں کہ اس طرح میں کسی بھی چیز کے ساتھ لگاؤ سے آزاد رہ سکتا ہوں۔
وہ کہتے ہیں کہ ’لوگ اکثر کہتے ہیں کہ یہ میرا ہے یا وہ میرا ہے، لیکن میں ان تمام جذبات سے آزاد ہوں۔

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ

مارچو کا قلعہ باہر سے عالی شان دکھتا ہے۔ لیکن اصل میں ایسا نہیں ہے۔ قلعے میں مارچو کی ضرورت کی تھوڑی بہت چیزیں ہی موجود ہیں۔
مارچو کی ضرورتیں ہی کم ہیں اس لیے ان کے لیے یہ سامان کافی ہے۔

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ


Image captionمارچو میزائل موٹالیا

وہ بتاتے ہیں کہ ’کبھی کبھی قدرت میرے کام میں دخل اندازی کرتی ہے اور بہت زیادہ بارش ہو جاتی ہے۔ ایسے میں میرا قلعہ ہہ جاتا ہے۔
جب سخت گرمی پڑتی ہے تب بھی ریت کے قلعے میں سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان دنوں وہ کسی دوست کے گھر سونے چلے جاتے ہیں۔

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ




مارچو کہتے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اس طرح توازن بنا رہتا ہے۔ میں نے اپنے لیے ایک خاص طرح کی زندگی کا انتخاب کیا ہے، ریت میں فنکاری کرنے والی زندگی۔
مارچو میزائل موٹالیا کا قلعہ دیکھنے آنے والے جو رقم دے جاتے ہیں ان کا گزارا اسی سے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کتابوں کی ایک دکان بھی چلاتے ہیں۔

مارچو میزائل موٹالیا
تصویر کے کاپی رائٹ


بکشریہ بی بی سی اردو