نئی دہلی: معروف اداکار قادر خان کے صاحبزادے
سرفراز خان نے والد کے انتقال سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ والد
اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز خان نے والد کے انتقال سے متعلق خبروں
کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ والد کینیڈا کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور
ان کی حالت تشویش ناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سانس لینے میں دشواری کے باعث ڈاکٹرز نے
قادرخان کو وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا ہے۔
اس سے قبل بھارت کی کئی ویب سائٹس نے معروف اداکارقادر خان کے
انتقال کی خبر جاری کیں تھیں، جس کے بعد متعدد بھارتی اداکاروں نے تعزیتی ٹویٹ بھی
کیے تھے۔
چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ
سجانے والے ورسٹائل اداکار قادر خان کو دو روز قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
قادر خان کو اسپتال میں داخل کرائے جانے کے حوالے سے امیتابھ
بچن نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان میں نمونیا ہونے کی علامات پائی
گئیں۔
امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار قادر خان کی خدمات کی تعریف
کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
T 3041 - KADER KHAN .. actor writer of immense talent .. lies ill in Hospital .. PRAYERS and DUAS for his well being and recovery .. saw him perform on stage, welcomed him and his prolific writing for my films .. great company, a Libran .. and many not know , taught Mathematics ! pic.twitter.com/yE9SSkcPUF— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) December 28, 2018
واضح رہے کہ تقسیم ہند سے
قبل 1927 میں افغانستان میں پیدا ہونے والے قادر خان نے 300 سے زائد فلموں میں
اداکاری کی۔