نلنشی پٹیل کا کہنا ہے
کہ اس نے 6 برس کی عمر سے اپنے بال کٹوانا ترک کر دیئے تھے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے سب سے لمبے بال
رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گجرات
سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ نلنشی پٹیل نے لمبے بال رکھنے کے حوالے سے گنیز بک آف
ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
بھارتی
لڑکی کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ 5 انچ یعنی 70 سینٹی میٹر ہے جو اس کے قد کے برابر
ہے۔
نلنشی
پٹیل کا کہنا ہے کہ میں جب چھوٹی تھی تو بال کٹواتی تھی جو بہت ہی برے کاٹے جاتے
تھے۔
ان
کا کہنا تھا کہ 6 سال کی عمر میں اپنے بال کٹوانا بند کر دیئے تھے، ہفتے میں ایک
بار اپنے بال دھوتی تھی جسے سوکھنے میں آدھا گھنٹہ لگتا تھا۔
بھارتی
لڑکی کا کہنا تھا کہ بالوں کو کنگی کروانے میں والدہ ان کی مدد کرتی تھیں۔
گنیز
بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی لڑکی کا کہنا تھا لوگ سوچتے ہیں کہ
لمبے بالوں کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہوتا ہو گا لیکن ایسا بالکل بھی نہیں
ہے۔
لڑکی
نے بتایا کہ ان لمبے بالوں کے ساتھ میں کھیلتی بھی ہوں اور ہر کام آسانی کے ساتھ
کر لیتی ہوں، یہ بال میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ہیں۔