پچھلے دنوں فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں تحریر تھا کوئی عورت دو ٹکے کی نہیں ہوتی وہ ماں، بہن، بیوی اور بیٹی ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ مختلف لوگوں نے اس بات کی تائید کی مجھے اس سے اختلاف نہیں لیکن کچھ سوال تھے جو میرے ذہن میں آ ئے۔ ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ یہ پوسٹ جس ڈرامے کے تناظر میں آ ئی اس میں پیش کردہ خاتون کردار کی میں بات نہیں کر رہی۔ کیا عورت صرف ان ہی رشتوں میں محترم ہے؟ کیا عورت کی کوئی قیمت ہوسکتی ہے؟ کیا عورت کی کوئی قیمت ہونی چاہیے؟ وہ کون لوگ ہیں جو ان باتوں کا تعین کرتے ہیں؟ عورت ماں ہے جس کے پیروں تلے جنت ہے، بیوی گھر کی ملکہ، بہ…
صائمہ خان، اینکر پرسن دور درشن ویلنٹائن ڈے کیا ہے؟ اس سوال کے جواب کی تفصیل میں جانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ آج کے دور کا ہر کس و ناکس اس لفظ اور اس دن کے باب میں نوجوانوں میں پائے جانے والے جوش و خروش سے واقف ہی ہوگا۔ یوم محبت، یعنی دو محبت کرنے والوں کو منسوب یہ دن ان کے محبت کے احساس کو کھل کر ظاہر کرنے کا دن مانا جاتا ہے۔ ان کے لئے یہ کسی تہوار سے کم نہیں جسے پرجوش طریقے سے منانے کی تیاریاں فروری کے آغاز سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ دوستوں سے مشورے ہونے لگتے ہیں، ٹپس مانگی جاتی ہیں، رات اور دن اسی فکر میں گزرتے ہیں کہ آخر اس بار اس دن کو یادگا…
صائمہ خان اینکر پرسن دوردرشن برصغیر کا معاشرہ بھلے ہی بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہو لیکن نظریاتی اعتبار سے ہم میں سے زیادہ تر محتاط ہی واقع ہوئے ہیں۔ ہمارے یہاں جو چیزیں ابھی بھی معیوب تصور کی جاتی ہیں ان میں سے ایک سیروگیسی یا کرائے کی کوکھ بھی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ میں اس موضوع پر گفتگو بڑھی ہے۔ اس کی وجہہ شاید یہ ہے کہ فلمی دنیا کے کچھ مشہور افراد نے سیروگیسی کو اپنایا ہے۔ بات سرحد کے اس طرف کی ہو یا پھر اس پار کی، بڑے پردے پر نظر آنے والے سیلیبریٹیز کا غلبہ عموما ہم میں سے بہت سوں کے دل و دماغ پر رہتا ہے۔ حالت یہ ہے کہ یہ فلمی…
Social Plugin