ریچل نویر بی بی سی فیوچر ماہرِ اقتصادیات بینجمن فرئیڈمین نے ایک مرتبہ مغربی معاشرے کو ایک بائسیکل کی طرح بتایا تھا۔ جس کے پہیے اقتصادی ترقی کے باعث مستقل گھومتے رہتے ہیں۔ اگر یہ آگے دھکیلنے والی حرکت رک جائے یا کم ہو جائے تو ہمارے معاشرے کی بنیاد وہ ستون جنھیں ہم جمہوریت، انفرادی آزادی، سماجی برداشت اور دیگر کہتے ہیں، ڈولنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر ہم نے اپنے پہیے واپس حرکت میں لانے کا کوئی طریقہ نہ ڈھونڈا تو بالآخر ہمارا معاشرہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ ہماری دنیا ایک نہایت بدصورت جگہ بن جائے گی، جس میں محدود وسائل کے لیے جلد بازی…
مہدی حسن کا تعلق مسلم اشرافیہ سے تھا اپریل سنہ 1892 میں سلطنت برطانیہ کے اندر انڈیا کی سب سے امیر شاہی ریاست کے شہر حیدرآباد میں انگریزی زبان میں ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا۔ اس پمفلٹ میں جو کچھ بیان کیا گیا اس سے ایک جوڑے یعنی مسلمان رئیس مہدی حسن اور انڈیا میں پیدا ہونے والی ان کی برطانوی اہلیہ ایلن گرٹریوڈ ڈونلی کی زندگی برباد ہو کر رہ گئی۔ 19ویں صدی کے ہندوستان میں بین النسل محبت نہیں ہوا کرتی تھی اور حکومت کرنے والے محکوم کے ساتھ جنسی رشتہ قائم نہیں کرسکتے تھے، شادی تو دور کی بات تھی جبکہ ایک ہندوستانی کا ایک گوری کے ساتھ رشتہ تو او…
لاک ڈاؤن ہماری ڈیٹنگ کی عادتیں بدل رہا ہے ڈیٹنگ عام دنوں میں بھی کوئی آسان کام نہیں لیکن آجکل کے حالات کے بارے میں کیا کہا جائے جب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی ایک چوتھائی آبادی لاک ڈاؤن میں زندگی گزار رہی ہے؟ لوگ چین سے برطانیہ، سپین سے انڈیا تک معاشرے میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھے ہوئے ہیں۔ لیکن جب لوگ کسی دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو موجودہ حالات کے برعکس دوریاں ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان حالات میں دنیا بھر میں ڈیٹنگ اور تعلقات کیسے متاٽر ہو رہے ہیں۔ پانچ افراد نے اپنے انتہائی قریبی تعلقات کی کہانیاں ہم س…
Social Plugin