مجھے یاد ہے میں نے جب پہلی بار اپنے والد کو کسی کی موت کی خبر سن کر ’الحمدللہ‘ کہتے سنا تو میں نے ان کی طرف حیران ہو کر دیکھا تھا۔ عربوں کا یہ رواج تو تھا ہی سو ان میں رہتے ایسا کہنے کی عادت اپنا لینا کوئی انوکھی بات نہ تھی۔ مگر پھر مجھے دھیرے دھیرے اس کے پیچھے چھپے ایمان کی حکایت سمجھ آگئی۔ میں نے اپنے والد کی پیشانی پہ ایسے کئی دکھ متانت میں ڈھلتے دیکھے۔ میں اس لمحے کا انوکھا تجربہ بھی کبھی نہیں بھلا سکتی جب میرے اندر سے آواز آئی تھی کہ یہ میری والدہ کے آخری لمحات ہیں اور میں نے ان کے کان میں کلمہ طیبہ پڑھا۔ وینٹی لیٹر پہ دو دن سے بے س…
Social Plugin