ڈاکٹر شہناز شورو برازیل کے شہرہٴ آفاق ناول نگار پاوٴلو کوئلہو کا ناول ”دی الکیمسٹ“ اب پڑھ کر مکمل کیا ہے۔ 1988 ء میں پرتگیزی زبان میں لکھے گئے اور بعد ازاں انگریزی میں ترجمہ شدہ ناول کو 2019 ء میں پڑھنا، خود کو ادب کے نالائق شاگردوں میں شمار کرنے لائق ہے۔ مگر کیا کیا جائے کہ وقت آپ کو اپنی من مانی نہیں کرنے دیتا، لہاذا مجھے بھی وقت نے اس ناول کے سبق کو یاد کرنے کی چھٹی دیر سے عنایت کی۔ خود کو تسلی دیتے ہوئے یہ خیال بھی آتا ہے کہ آفاقی ادب کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ زوال آشنا نہیں ہوتا۔ گزرتے مہ و سال اس کی نیرنگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ یق…
Social Plugin