پی آئی ڈی سی کے ساتھ پان کی دوکان سے جمیل نے مجھے پان دلایا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں سگریٹ پیتا ہوا، خود ہی پرل کانٹی نینٹل چلا جاؤں گا مجھے کار میں وہاں تک چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے سگریٹ سلگایا اور سڑک پار کر کے تیس پینتیس سال سے کھڑی ہوئی نامکمل بے آباد حیات ریجنسی کی عظیم الشان عمارت کی طرف پہنچ گیا تاکہ وہاں سے پرل کانٹی نینٹل کے دوسرے بڑے گیٹ سے ہوٹل چلا جاؤں۔ حیات ریجنسی کی اس عمارت کی تعمیر تقریباً پینتیس سال پہلے اس وقت شروع ہوئی جب میں میکلوڈ روڈ پر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہ رہا تھا اور آتے جاتے عمارت کی تعمیر پر نظر پڑ جات…
یک ہی محلے میں رہتے تھے۔ بعد میں مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ عارف عبدالمتین اس رسالے کے ایڈیٹر تھے جس میں منٹو کے مبینہ فحش افسانے چھپے تھے۔ اسی لیے دونوں پر مقدمہ چلا تھا اور دونوں کو مجرم بھی ٹھہرایا گیا تھا۔ پچھلے دنوں ہندوستان میں بنی فلم ’منٹو، دیکھی تو دل میں ایک خواہش نے سرگوشی کی کہ منٹو کے بدنامِ زمانہ فحش افسانے دوبارہ پڑھوں کیونکہ فلم میں ان افسانوں سے سکرپٹ لکھنے میں استفادہ کیا گیا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ کینیڈا میں وہ افسانے کہاں سے حاصل کیے جائیں۔ میں ابھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ وجاہت مسعود نے سات سمندر پار ایک کامل درویش کی طرح دوسرے د…
Social Plugin