وسعت اللہ خان تجزیہ کار حالت یہ ہے کہ اب ایسے طنزیہ فیس بکی تبصروں پر بھی ہنسی نہیں آتی کہ قانون سب کو ایک آنکھ سے دیکھتا ہے۔ کھلی آنکھ سے کمزور کو اور بند آنکھ سے طاقتور کو۔ اب تو چیف جسٹس ثاقب نثار کی ان باتوں سے بھی دل افسردہ نہیں ہوتا کہ ہائی پروفائل سیاسی کیسز میں عدالتوں کا جس طرح وقت ضائع کیا جا رہا ہے اس سے عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مگر اس وقت اوپر سے نیچے تک کی عام اور خصوصی عدلیہ میں جو انیس لاکھ مقدمات گل رہے ہیں کیا وہ پچھلے دس برس میں دائر ہونے والے ہائی پروفائل سیاسی کیسز کی وجہ …
Social Plugin