سابق پورن سٹار میا خلیفہ کے چشمے اور استعمال شدہ ریزر کی کتنی بولی لگی؟


 فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ لبنانی نژاد ہیں۔ گزشتہ دنوں میا خلیفہ کے آبائی ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس پر وہ بھی دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آ گئیں اور اپنا معروف چشمہ نیلام کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم ریڈکراس لبنان کو دینے کا اعلان کر دیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے چشمے کی نیلامی کا اعلان کیا تھا جو اب 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 68لاکھ روپے) میں فروخت ہو گیا ہے اور انہوں نے یہ رقم ریڈکراس لبنان کو عطیہ کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میاخلیفہ کے چشمے کی آن لائن نیلامی کا عمل 16 اگست کو مکمل ہوا۔ اس نیلامی میں 193 لوگوں نے حصہ لیا اور ایک شخص نے 1لاکھ ڈالر کی بولی دے کر چشمہ خرید لیا۔ میا نے نیلامی کے نتائج کا سکرین شاٹ بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

میا خلیفہ نے اپنا ایک استعمال شدہ ریزر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس کے لیے 79 لوگوں نے بولی لگائی اور صرف 6 گھنٹے کے اندر یہ استعمال شدہ ریزر 11 ہزار 400 ڈالر (تقریباً 19 لاکھ 21 ہزار روپے) میں فروخت ہو گیا۔ میا خلیفہ نے اپنی اس ذاتی کوشش کے علاوہ اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست بھی ریڈ کراس لبنان کو رقم عطیہ کریں۔