روس: کم سن بچیوں سے زیادتی پر مسیحی مبلغ کو 14 سال قید


فائل فوٹو
روس میں ایک مسیحی مبلغ کو کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
لینن گراڈ کے علاقے پریوزرسک میں بدھ کو عدالت نے مبلغ گلیب گروزسکی پر الزامات ثابت ہونے یہ سزا سنائی۔
ان پر الزام تھا کہ انھوں نے 2011ء میں ایک مسیحی سمر کیمپ کے دوران کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اُس وت وہ سینیٹ پیٹرز برگ کے نواح میں واقع ایزمشن کیتھڈرل سے وابستہ تھے۔
مزید برآں ان پر 2013ء میں یونان میں ہونے والے ایک ایسے ہی سمر کیمپ کے دوران بھی کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا۔ وہاں وہ سینیٹ جان دی واریئر چرچ کے ریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
روسی حکام نے 2013ء میں گروزسکی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور نھیں ستمبر 2016ء میں اسرائیل سے روس منتقل کیا گیا۔
گروزسکی نے اسرائیلی حکام کو بتایا تھا کہ انھیں اسرائیل میں روسی آرتھوڈکس چرچ نے تعینات کیا ہے لیکن ان کے ادارے کے مطابق گروزسکی پر ان الزامات کے باعث مشن پہلے ہی ان کی خدمات برخاست کر چکا تھا۔

بشکریہ اردو VOA