ریتو کچھ دنوں میں ماں بننے والی ہیں۔ ریاست ہریانہ میں رہنے والی ریتو اپنے ہونے والے بچے کی ہر خواہش پوری کرنا چاہتی ہیں اور آنے والے مہمان کے لیے کمرے میں کھلونے اور ضروریات کی تمام اشیاء موجود ہیں۔ لڑکی ہوئی تو گلابی رنگ کا جمپر سوٹ اور گڑیا اور لڑکا ہو تو نیلے رنگ کا جمپر سوٹ اور ٹیڈی بیئر۔ لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ لڑکی کے لیے گڑیا اور لڑکے کے لیے نیلے رنگ کا جمپر سوٹ کیوں تو انھوں نے انتہائی معصومیت سے کہا ‘کیونکہ لڑکیوں پرگلابی رنگ اچھا لگتا ہے، کیا ہم نے گڑیا سے نہیں کھیلا؟ لڑکے گڑیوں سے تھوڑی نہ کھیلتے ہیں۔’ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے رن…
یہ ٹک ٹاک ویڈیو ایک کم سن بچی کی تھی لیکن وہ جو کچھ کر رہی تھی وہ کسی پختہ عمر کی خاتون والی حرکات تھیں۔ بھاری میک اپ کے ساتھ انڈین گانے پر رقص کے دوران ادائیں وہ تھیں جو اس عمر کے بچیوں کے لیے انتہائی نامناسب تھیں۔ مجھے کسی طور یقین نہیں آیا تھا کہ یہ وہی بھولی بھالی بچی ہے جسے میں کچھ دیر پہلے ملی ہوں جب وہ کلاس میں ساتھی سٹوڈنٹس کے ساتھ پڑھائی میں مصروف تھی۔ زینب (فرضی نام) کی ٹیچر اور کاؤنسلر نے یہ ویڈیوز دکھاتے ہوئے بتایا کہ یہ سب اس نے اپنے گھر میں خواتین کو کرتے دیکھا ہے۔۔۔ اور جو کرتے ہوئے دیکھا وہی سیکھ لیا۔ لاہور میں باغ منشی لدھا …
BBC ’اکثر والدین یہ کہتے ہیں کہ اُن کے بڑا بچہ بھی بہت عرصے تک بول نہیں سکا تھا، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں یہ بچہ بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بولنے لگے گا۔ ایسا ہرگز نہیں ہے ہر بچہ مختلف ہوتا ہے اور اگر آپ کا بچہ دو سال کی عمر میں الفاظ نہیں ادا کر سکتا یا تین سال کی عمر میں ایک مکمل جملہ نہیں بول سکتا ہو، تو معالج سے رجوع کریں۔‘ ندا زاہد ایک سپیچ پیتھالوجسٹ اور آٹزم سپیشلسٹ ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس شعبے میں اس لیے آئیں کیونکہ اُن کے اپنے بیٹے میں بھی ’سپیچ ڈیلے‘ بچوں میں دیر سے بولنے کا مسئلہ تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ جب وہ مختلف سپیچ تھراپس…
بچوں کی تربیت ایک بہت اہم اور حساس مسلئہ ہے۔ بچوں کی تربیت میں ماں باپ اور گھر کے سبھی افراد شامل ہوتے ہیں۔ بچے کی پہلی درس گاہ گھر اور ماں کی گود ہوتی ہے۔ ماں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن ہم باقی گھر والوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ گھر کے مکین ہی ہیں جو اپنے رویے اور عمل سے گھر کا ماحول بناتے ہیں۔ بچہ آنکھ کھولنے اور دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنی ماں کے توسط ماحول سے اردگرد کے لوگوں سے آشنا ہو جاتا ہے۔ اب اگر ماں حمل کے دوران پرسکون رہی ہو گی ’ذہنی پریشانیوں سے دور رہی ہو گی اور اس کے ساتھ ماں کی خوراک و آرام کا خیال رکھ…
Social Plugin