بین الاقوامی مذہبی آزادی برائے 2017 سے متعلق امریکی محکمہ
خارجہ کی رپورٹ۔ فائل
واشنگٹن — امریکی کے محکمہ خارجہ نے بین
الاقوامی مذہبی آزادی کے ایکٹ کے تحت 10 ملکوں کی فہرست کو شامل کیا ہے جن کے
متعلق خصوصي طور پر تشویش پائی جاتی ہے۔
ان
ملکوں کی فہرست میں میانمار، چین، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔
امریکی
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اری ٹیریا، سعودی عرب، تاجکستان، تركمانستان اور
ازبکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
In accordance with
International #ReligiousFreedom Act of 1998, the
Secretary of State annually designates governments that have engaged in or
tolerated systematic, ongoing and egregious violations of religious freedom as
“Countries of Particular Concern". https://t.co/p06gUFU33upic.twitter.com/QT7Dbkpp5V
—
Department of State (@StateDept) January 4, 2018
پاکستان
کے حوالے سے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہاں مذہبی آزادیوں کے سنگین خلاف ورزیوں
کی بنا پر اسے خصوصي نگرانی کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
امریکہ
محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی آزادیوں کا تحفظ امن، استحكام، اور
خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
ان
ملکوں کو بین الاقوامی مذہبی آزادیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے
کہ وہ اپنے ہاں مذہبی آزادی کی صورت حال کو بہتر بنائیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعتراف ہے کہ اس فہرست میں شامل
کئی ملک اپنے ہاں مذہبی آزادیوں کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔
ہم ان کی اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو جاری
رکھا جائے گا۔