ہزارہ برادری کا کاویے کی مدد سے فن کا مظاہرہ


پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ آرٹس فورم کے زیر اہتمام فنِ مصوری کے ایک بڑے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ہزارہ مصور
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ آرٹس فورم کے زیر اہتمام فنِ مصوری کے ایک بڑے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ہزارہ مصور
چار روزہ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان مصوروں کے لیے آرٹ کے منفرد میڈیم پائیوگرافی کو متعارف کر وانا تھا۔
ہزارہ مصور
اس ورکشاپ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہزارہ مصور
اس ورکشاپ میں فن مصوری کا جو نیا میڈیم متعارف کروایا گیا وہ کاویے کے ذریعے مصوری کا تھا۔
ہزارہ مصور
نیشنل کالج آف آرٹس کے فورتھ ایئر کے طالب علم محمد صادق نے بتایا کہ اس فن مصوری کے تحت لاثانی کی لکڑی کو کاویے کے ذریعے جلاکر آرٹ کی تخلیق کی جاتی ہے۔
ہزارہ مصور
ورکشاپ کے دوران طلبا اور طالبات نے جو مصوری کی اس کی نمائش بھی کی گئی۔
ہزارہ مصور
نمائش کو دیکھنے والے لوگ ان کے کام سے بےحد متاثر ہوئے۔
ہزارہ مصور
نمائش میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ کاویے کے استعمال سے جو مصوری کی گئی وہ حیرت انگیز حد تک اچھی تھی۔
ہزارہ مصور
ورکشاپ کے منتظمین کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس یا فن سکھانے والے مختلف اداروں میں پڑھنے والے ہزارہ برادری کے طالب علم جب چھٹیوں پر آتے ہیں تو وہ دوسرے لوگوں کو بھی وہی فن سکھاتے ہیں۔
ہزارہ مصور
ورکشاپ میں شریک رابعہ ہزارہ نے بتایا کہ اس سے پہلے انھوں نے کاویے کے ذریعے مصوری نہیں کی تھی۔
ہزارہ مصور
اس ورکشاپ کا دو دن ہزارہ ٹاؤن اور دو دن علمدار روڈ پر انعقاد کیا گیا۔ تحریر و تصاویر محمد کاظم


بشکریہ بی بی سی اردو