رواں برس ہواوے کے 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت
ہوئے—۔فائل فوٹو
گزشتہ تین برس کے
مقابلے میں رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز
کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور
ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہواوے گروپ نے اعلان کیا کہ
رواں برس کمپنی گزشتہ برس سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق 2018
میں 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے ’پی
20‘، ’میٹ 20‘سیریز اور ہونر 10 سیریز فروخت ہوئے۔
کمپنی نے بتایا کہ پی
20 سیریز کو 16 ملین سے زائد صارفین نے خریدا، جن میں نصف تعداد خواتین خریداروں
کی تھی، کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہواوے میٹ 20 سیریز رواں برس کی سب سے
بہترین چِپ ثابت ہوئی۔
کمپنی کے مطابق ہواوے
نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز فروخت کیے تھے، جبکہ 2018 میں
کمپنی نے اس سے زیادہ موبائل فروخت کیے۔
ہواوے نے رواں برس
موبائل بنانے والی کمپنیوں میں ایپل سے جگہ چھین کر دوسری بڑی کمپنی کا
اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔