سحر بلوچ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی ’مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ یہ مردوں میں بھی ہوتا ہے۔ جب تک مجھے پتہ چلا تب تک پانچ سال گزر چکے تھے۔‘ کراچی کے رہائشی محمد خلیق (فرضی نام) اس بات سے لگ بھگ پانچ برس بے خبر رہے کہ انھیں چھاتی کا کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔ عموماً چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف خواتین کو ہوتا ہے، نتیجتاً اس کے بارے میں مردوں کے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کو بھی غیر ضروری سمجھا جاتا ہے۔ محمد خلیق بتاتے ہیں کہ ’جب میرا علاج شروع ہوا تو مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ چار سال کے عرصے میں اِس ہسپتال میں…
کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہونے والے لاک ڈاؤن نے دنیا کی ایک بڑی آبادی کو گھروں تک محدود کر دیا ہے اور اس صورتحال میں گھریلو تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جہاں فرانس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں برطانیہ میں گھریلو تشدد کے لیے بنائی گئی ہاٹ لائن پر 65 فیصد زیادہ واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ جو لوگ پہلے سے ہی ایسے رشتوں میں منسلک ہیں جہاں جسمانی تشدد روز کا معمول رہا ہے، ایسے لوگوں کو کیسے بچایا جائے۔ پاکستان م…
سحر بلوچ اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس اس پوسٹ کو شیئر کریں وٹس اس پوسٹ کو شیئر کریں اس پوسٹ کو شیئر کریں شیئر تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES چھبیس سالہ محمد احمد طارق نے اپنے موبائل میں مختلف گانیں سننے کے لیے مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں جن کی وہ آن لائن رقم بھی ادا کرتے ہیں۔ کئی ایسی ایپ استعمال کرنے کے لیے ان کو اپنے بینک کے کارڈ کا بھی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ایک دن رقم ادا کرتے ہوئے انھیں بتایا گیا کہ یہ پورا عمل ’حرام‘ ہے۔ اسی طرح جب احمد نے میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے والی ایک موبائل ایپ ’ڈِیزر‘ کو رقم کی ادائیگی کے لیے اپنا بینک کارڈ استعم…
سحر بلوچ Getty Images ‘جب ایک انسان کئی برسوں تک ذہنی و جسمانی تشدد برداشت کرتا ہے تو وہ ایک نہج پر پہنچ کر حقیقت سے دور ہوجاتا ہے‘ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے ڈیفنس فیز 8 میں چند دن قبل ایک 28 سالہ ماں شکیلہ راشد شاہ نے اپنی دو سالہ بیٹی کو سمندر کے گہرے پانی میں ڈبو دیا۔ موقع پر پہنچنے والے لوگوں نے پانی میں ساکت کھڑی شکیلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ خود بھی ڈوبنا چاہ رہی تھیں جو وہ وہاں موجود لوگوں کے روکنے کی وجہ سے نہیں کر پائی۔ سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر یہ تبصرے دیکھنے کو ملے کے ایک ماں اپنے ہی بچے کے ساتھ ایسا کیس…
Social Plugin