سوتک بسواس بی بی سی نیوز، انڈیا انڈیا کا ایک معیاری وقت یا ایک ٹائم زون میں ہونا برطانوی راج کی میراث ہے اور اسے ملک میں اتحاد کی نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ البتہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اتفاق نہیں کرتے کہ انڈین سٹینڈرڈ ٹائم ایک اچھا خیال ہے۔ ایسا کیوں؟ انڈیا مشرق سے مغرب تا تین ہزار کلومیٹر تک پھیلا ہوا وسیع ملک ہے اور تقریباً 30 ڈگری طول البلد پر مشتمل ہے۔ اس کے مطابق انڈیا میں شمسی وقت (وقت کا دورانیہ جو سورج کی حرکت سے متعین ہوتا ہے) اس کے لحاظ سے دو گھنٹے کا فرق آنا چاہیے۔ اس کا موازنہ امریکہ کی دو ریاستوں، نیویارک اور یوٹاہ، س…
Social Plugin