بھارت میں مریضوں کا علاج اور ان کی حوصلہ افزائى کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے کرونا وائرس ان کی اپنی ہمت کا امتحان بن گیا ہے۔ خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھنا ان کے لیے روز کا چیلنج بن چکا ہے۔ دہلی کی نرسوں کے مسائل کیا ہیں؟ رتل جوشی کی رپورٹ
فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ان کی والدہ بلقیس ایدھی بیٹے کی صحت سے متعلق خاصی فکر مند ہیں۔ وبا کے ان دنوں میں ایدھی خاندان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکار کس طرح کام کر رہے ہیں؟ ہماری نمائندہ سدرہ ڈار نے اس بارے میں بلقیس ایدھی سے بات چیت کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں ہے اور بہت سے ملک اس کے اثرات کے ابتدائی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے بدھ کو متنبہ کیا ہے کہ عالمی دنیا کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ کرونا وائرس کی وبا اب تک ہمارے ساتھ ہے اور یہ طویل عرصے تک ساتھ رہ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی غلطی نہیں…
اولمپکس کمیٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے تمام انتظامات، کھلاڑیوں اور تکنیکی مسائل کو نمٹانے کے لیے ایک سالہ مدت کافی ہے جس میں مزید تاخیر غیر ضروری ہو گی۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — جاپان کے مختلف حلقوں میں ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مزید التوا پر بحث کی جا رہی ہے۔ تاہم جاپان کی اولمپکس کمیٹی کے صدر نے اولمپکس مقابلوں کے مزید التوا کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے صدر یوشیرو موری کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں ایک سال سے زیادہ تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ ایونٹ پہلے ہی کرونا وائرس کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ …
ایک بھارتی تارک وطن کی دبئی میں آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد تنہائی میں فوت ہورہے ہیں۔ ان کے آخری وقت میں نہ تو ان کے اپنے قریب ہوتے ہیں، نا ہی موت کے بعد ان کے لواحقین آخری دیدار کر پاتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں روزگار کی غرض سے پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ملکوں کے لاکھوں افراد مقیم ہیں۔ یہ لوگ کئی برسوں تک اپنے گھروں سے دور رہتے ہوئے اس امید پر کام کرتے ہیں کہ کچھ سرمایہ جمع کر کے وہ دوبارہ وطن لوٹ جائیں گے…
Social Plugin