فرحین شیخ بعض موضوعات پر چاہتے ہوئے بھی قلم اٹھانے کی جرات نہیں ہوتی۔ اللہ کے گھر میں بھی عورتوں کا جنسی ہراسانی کا شکار ہونا ایک ایسا کرب انگیز موضوع ہے جس پر چپ رہو تو مشکل بول پڑو تو مسئلہ۔ ’’ہم سب‘‘ پر تحریم عظیم کا بلاگ اس موضوع پر دیکھا تو ان کی ہمت کو داد تو دی، ساتھ خود پر لعن طعن بھی کی کہ کئی بار سوچ کر بھی جانے کیوں میں یہ ہمت نہ کر پائی۔ حرم میں جنسی ہراسانی کا پہلا واقعہ میری ایک پڑوسن نے مجھے کئی سال قبل حج کی سعادت سے لوٹنے کے بعد سنایا، وہ واقعہ آج بھی میری یادداشت سے جونک کی طرح چپکا ہوا ہے۔ واقعہ کچھ یوں تھا کہ…
صائمہ ملک یہ کچھ فلمی سا منظر تھا۔ ایک حسین پختون خاتون ولایت بی بی کی نکاح کی تقریب جاری تھی کہ فوڈ اتھارٹی والوں کو خبر ملی کہ خاتون کے والد نے بہت سارا راشن ذخیرہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو بہت تنگی کا سامنا ہے۔ یہ انگریزوں کے زمانے کی بات ہے۔ پختونوں میں ابھی فوج کے علاوہ دوسرے محکموں میں افسران خال خال ہی ہوا کرتے تھے۔ جس فوڈ انسپکٹر کا وہاں تبادلہ ہوا تھا، اس کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ایک زمیندار پنجابی افسر نے اپنی افسر شاہی دکھاتے ہوئے اور محکمے میں خاتون کارندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے زنان خانے میں بھی خود اپنی ٹیم کے…
عشرت آفرین مری بیٹی بظاہر تم بھی کتنی بے ضرر معلوم ہوتی ہو سبھی کہتے ہیں ماں کی طرح مدھم نقش آنکھیں واجبی سی اور رنگ و روپ بھی ایسا نہیں جو راستہ چلتے کو دیوانہ بنادے۔یا کہ بستی کے جواں ہوتے ہوئے بیٹوں کی مائیں دم بخود رہ جائیں اور لڑکے درختوں کے تلے عمریں بتا دیں بظاہر تم میں ایسی کوئی بھی خوبی نہیں ہے مگر جب بولتی ہو مجھ کو تم سے خوف آتا ہے مری جاں باوجود اس کے نہ میں ہاری محبت میں نہ کوئی جھوٹ کا کانٹا ہی الجھا میرے دامن سے مجھے تو آرزو ہی رہ گئی بس بے وفائی کی عجب کم بخت خواہش تھی…
ایک جدید ترین سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دس ہزار سال قبل ایک برطانوی کی جلد خاصے گہرے رنگ کی تھی۔ لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم اور یونیورسٹی کالج آف لندن کے سائنس دانوں نے 1903 میں دریافت ہونے والے ایک شخص کی باقیات سے ڈی این اے نکال کر اس کا تجزیہ کیا اور پھر اس کی بنیاد پر اس کے چہرے کے نقوش اور رنگت کا تخمینہ لگایا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی افراد کی سفید رنگت بعد میں وجود میں آئی ہے۔ اس تحقیق سے گذشتہ برفانی دور کے بعد برطانیہ میں آ بسنے والے پہلے انسانوں کے بارے میں قابلِ قدر معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ اس شخص کو چیڈر مین ک…
سید محمد اشتیاق خیر سے حمیدہ جوان ہوئی، تو سب کی نظروں میں آگئی۔ پاس پڑوس کی بڑی بوڑھیاں ہوں یا خالائیں اور پھوپھیاں، سب نے حمیدہ کی ماں کو زمانے کی اونچ نیچ سمجھانے اور لڑکی کی شادی کے فرض سے جلد سبکدوش ہونے کا مشورہ دینا شروع کیا، تو ماں کے کان بھی کھڑے ہوگئے۔ اب ہر آتے جاتے اور ملنے والے سے لڑکی کے گن گنوانے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا اور ساتھ ہی خاوند کو بھی لڑکی کے فرض سے جلد سبکدوش ہونے کے فضائل گنوانے شروع کردیے۔ گو کہ حمیدہ کی پڑھائی جاری تھی اور تعلیم مکمل ہونے میں چند سال مزید درکار تھے، لیکن قریبی جاننے اور رشتہ کرانے والیوں…
تصویر کے کاپی رائٹ محبوبہ مفیدی جنھوں نے 17 برس کی عمر میں مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کیا تھا انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سنہ 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک ایران میں کم ازکم تین بچوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ ان تینوں نے قتل کا جرم 18 برس کی عمر سے قبل کیا تھا۔ جمعے کو ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایرانی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بغیر کسی پیشگی شرط کے 18 سال سے کم عمر بچوں کو موت کی سزا نہ دیں اگروہ کسی کو قتل کر دیں۔ ادارے کا ک…
Social Plugin