دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک میں بطور ’پولسٹر‘ یعنی رائے شمار کرنے والے عہدیدار کی حیثیت سے کام کرنے والے ایک سابق ملازم نے کہا ہے کہ ’مارک زکربرگ دنیا کا وہ واحد بے مثال شخص ہے، جس کا دنیا کے 2 ارب افراد کو مکمل کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے‘۔ فیس بک کے سابق پولسٹر نے نوکری چھوڑنے کے بعد کہا ہے کہ مارک زکربرگ جہاں دنیا کے 2 ارب انسانوں کو کنٹرول کرنے میں اختیار رکھتے ہیں، وہیں وہ امریکی افراد کو ہرطرح سے کنٹرول کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، اور یہ کام انتہائی بےمثال ہے۔ فیس بک کے سابق عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں ا…
بولی وڈ کے معروف اداکار 75 سالہ جیتندرا پر اپنی ہی کزن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔ اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی خاتون بھی اس وقت 65 برس کی ہیں، اور وہ جیتندرا کے چچا کی بیٹی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ہونے والے واقعے کو بنیاد بنا کر ان پر مقدمہ درج کروایا۔ ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا کہ جیتندرا پر ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں ان کی کزن کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ نشریاتی ادارے ’آئی اے این ایس‘ کو موصول ہونے والی مقدمے کی کاپی کے مطابق مقدمہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر …
نصیر احمد ناصر گوتم کو عمر بھر پتا نہ چلا کہ دکھ عورت ہے وہ عورت ہی تھی جس نے اُسے جنم دے کر موت کو گلے لگا لیا اور وہ بھی عورت تھی جسے وہ بستر میں سوتا چھوڑ آیا تھا اور حالتِ مرگ میں اسے دودھ اور چاول کی بھینٹ دینے والی بھی ایک عورت تھی دکھ عورت ہے اور عورت دکھ ہے۔ عورت کسی بھی روپ میں ہو عظیم ہے۔ کیونکہ دکھ عظیم ہے۔ دکھ کی ارفع ترین شکل تخلیق ہے اور عورت خدا کے بعد تخلیق کا سب سے بڑا استعارہ ہے۔ دونوں میں یکتائی کا رشتہ ہے۔ خدا اتنی بڑی کائنات تخلیق کر کے بھی تنہا ہے تو عورت ماں، بیوی، محبوبہ، بہو، بیٹی، بہن یہ …
ابصار شیرازی یہ ماہ رمضان کا قصہ ہے۔ گرمی اتنے زورں پہ نہ تھی، لیکن اس روز عصر کے قریب موسم میں شدت آگئی تھی۔ میں سودا سلف خرید کر گھر کی راہ پر گام زن تھا؛ جامع مسجد کے سامنے سے گزرتے میں نے دور ہی سے دیکھا، کہ مسجد کے کونے میں بیٹھے مہتمم صاحب انہماک سے قران پاک کی تلاوت میں مشغول ہیں۔ چند ثانیے بعد وہ اچانک اٹھ کے وضو خانے کی جانب بھاگے، جس کا راستہ باہر کی طرف تھا۔ ان کے اس غیر متوقع عمل کو دیکھ کر مجھے تجسس ہوا؛ میں نے اپنی رفتار دھیمی کرلی۔ وسیع رقبے پر قائم اس مسجد کے سامنے سے گزرتے خود بخود اس کے احاطے اور کشادہ دالان پ…
سدرہ ڈار ماری ایک واقف کار خاتون جو بیوہ بھی تھیں اور بے اولاد بھی اکثر ان کے بہت سے کام کرنے کی ذمہ داری میرے والدین کے سر تھی کیونکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ایک اکیلی اور بزرگ عورت کی دیکھ بھال سے اللہ راضی ہوگا۔ گھر میں کوئی خاص ڈش پکتی تو مجھے کہا جاتا جاؤ آنٹی کو دے آو۔ میں سہیلیوں کا ٹولہ لےکر ان کے گھر جاتی، تھوڑی دیر صحن میں کھیلتی اور برتن لے کر واپس آجاتی۔ ایک روز چھوٹی کو بھی ساتھ لے گئی جسے ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا تھا۔ ہم صحن میں کھیلنے لگے وہ آنٹی کے پاس اندر تھی کہ اچانک میرا کسی وجہ سے اندر جانا ہوا تو دیکھا کہ لاون…
تحریم عظیم پہلے دور میں جب انٹرنیٹ زیادہ عام نہیں ہوا تھا تب شادیوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے الگ قسم کے مشورے دیے جاتے تھے مثلاً اپنے رشتے میں کسی تیسرے کو شامل نہ کرو، ایک دوسرے کی عزت کرو، ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ پیش آؤ، ایک دوسرے کے والدین اور بہن بھائی کی عزت کرو اور ان کے ساتھ ادب سے پیش آؤ، ایک فریق غصے میں ہو تو دوسرا چپ کر جائے۔ جب پہلے فریق کا غصہ ٹھنڈا ہو تب جا کر اس سے بات کرے۔ لیکن اب دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے اور اس جدید دنیا میں نئے نویلے شادی شدہ جوڑے کو اپنے رشتے کو شادی کے اولین دنوں کی طرح تروتازہ رکھنے کے لیے…
Social Plugin