اسرائیلی قوانین کے تحت ملک کے اندر مستقل بنیادوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو اپنے منافعوں کا 24 فی صد ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے، تاہم ملک کے اندر سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکس میں کافی چھوٹ مل جاتی ہے۔ واشنگٹن — مالی أمور سے متعلق ایک اسرائیلی اخبار’ دی مارکر‘نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل گوگل اور فیس بک جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کی تیاری کر رہا ہے اور ایک سال کے اندر انہیں واجب الادا ٹیکس کا بل بھیج دیا جائے گا۔ بدھ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرح یورپی یونین اور کئی دوسرے …
بہزاد مصری نے مبینہ طور پر گیم آف تھرون کے ایپی سوڈز کی چرائی گئی ویڈیوز اور پانچ اسکرپٹس کے کچھ حصے اس ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیئے تھے جسے وہ کنٹرول کرتا تھا۔ واشنگٹن — امریکی پراسیکیوٹرز نے ایک ایرانی پر اس سال کے شروع میں کیبل ٹی وی چینل ایچ بی او کے مقبول پروگرام گیم آف تھرونزکے بارے میں معلومات چرانے اور کمپنی سے لاکھوں ڈالر غصب کی کوشش کرنے کی بنا پر اس کے خلاف چینل کے کمپیوٹر سسٹمز میں در اندازی کا الزام لگا یا ہے۔ منگل کے روز 29 سالہ بہزاد مصری پر عائد کی جانے والی فرد جرم پراسیکیوٹرز کی جانب سے اس کے لیے اور ان دوسروں کے لیے جو …
Social Plugin