گاڑی کی سیٹوں پر خون نہ لگے‘، پولیس کا زخمیوں کی مدد سے انکار

انڈین پولیس
تصویر کے کاپی رائٹ فائل فوٹو
اطلاعات کے مطابق انڈیا میں دو نوجوان ٹریفک حادثے کے بعد اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے مبینہ طور پر انھیں قریبی ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا۔
ریاست اترپردیش کے علاقے سہارنپور کی پولیس پر الزام ہے کہ انھوں نے ان نوجوانوں کو اس لیے اپنی گاڑی میں نہیں بٹھایا کہ کہیں اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہ لگ جائیں۔
اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بات اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں خون میں لت پت نوجوانوں کو سڑک پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک راہگیر پولیس سے درخواست کر رہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

Saharanpur: 2 youth dead after their bike rammed into an electric pole & they fell into a canal. Police say, ''on reaching the spot Police officials refused to take victims for medical help.'' A video of the incident has also surfaced & Police is taking disciplinary action on it. pic.twitter.com/tqPxGvlr3p
— ANI UP (@ANINewsUP) 20 جنوری، 2018
@ANINewsUP کی ٹوئٹر پر پوسٹ سے آگے جائیں
اترپردیش کی پولیس کو حال ہی میں نئی گاڑیاں ملی ہیں جن کا مقصد ہنگامی سروس میں بہتری لانا ہے۔

بشکریہ بی بی سی اردو