جاپان کی آبادی میں معمر افراد کی اکثریت ہونے کے باعث عریاں فلموں میں بھی بوڑھے افراد کے لئے اداکاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
ٹوکیو سے تعلق رکھتے والے ایک معمر شخص شائی جیو ٹوکوڈا کی عمر 82 سال ہے اور اسے پورن فلموں کی دنیا کا معمر ترین اداکار کہا جاتا ہے۔ شائی جیو سے اکثر اس کی صحت کا راز اس سے پوچھا جاتا ہے ۔۔۔ شائی جیو کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایسی غذا استعمال کرتا ہے جو پروٹین سے بھرپور ہو۔
82 سالہ شی جیو 2004ء تک پورن فلموں سے دور تھا لیکن 70 سال کی عمر میں اس نے فحش فلم کی ایک سیریز میں کام کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شی جیو کا کہنا تھا کہ ”لوگ ہمیشہ مجھ سے جنسی قوت کا راز پوچھتے ہیں لیکن میں کچھ بھی خاص نہیں کرتا۔ میں ہر روز مناسب طرز زندگی اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر ہم ایسی چیز کی بات کر رہے ہیں جو آپ کو صلاحیت دیتی ہے، تو میں روز انڈے کھاتا ہوں۔ میں انڈوں سے سجے چاول کھانا بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔“
عریاں فلموں میں کام کرنے سے پہلے شائی جیو جوئے کی مشینیں بناتا تھا اور سیاحتی شعبے سے وابستہ تھا۔ 1974ء میں اس نے ایک غیر ملکی دورے کے دوران اپنی زندگی کی پہلی عریاں فلم دیکھی، جس کے بعد اس نے فحش فلموں کی انڈسٹری پر ریسرچ شروع کر دی اور اب وہ ہر سال 60 سے زائد فلموں میں کام کرتا ہے۔