"تہران میں اپنے پارٹنر کے ساتھ رہنے والی 27 سالہ مترا کہتی ہیں کہ ’مجھے اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اسے ضائع کروانا پڑا۔ یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔‘ مترا اور 32 سالہ ڈاکٹر محسن ’وائٹ میرج‘ (یا سفید شادی) کہلائے جانے والے ایک طریقے کے تحت ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ ساتھ رہنے کا یہ طریقہ یعنی ’وائٹ میرج‘ ایران کے سخت اسلامی قوانین کے تحت اسی طرح غیر قانونی ہے جیسے شادی سے پہلے سیکس کرنا۔ مترا کہتی ہیں کہ ’محسن اور میں ان مشکلات کے بارے میں پہلے سے جانتے تھے مگر تب ہمارا (بچہ پیدا کرنے کا) کوئی منصوبہ نہیں تھا۔‘ مگر پھر اُن کا خیال …
سوشل میڈیا پر کویت اور ایران کے دو منچلوں کے پیار کی کہانی پر مشتمل وڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے۔ ہر طرف اس بات کا چرچا ہے کہ آخر کویت کی بدور البراہیم ایران کے 18 سالہ نوجوان ’شہاب مرتضیٰ غفوری‘ سے شادی کی خاطر مہر کی اعلانیہ رقم 10 لاکھ ریال سے کیونکر دستبردار ہوگئیں۔ المرصد کے مطابق ایرانی نژاد شہاب مرتضیٰ غفوری کو انسٹا گرام کا ’سپائسی مین‘ کہا جاتا ہے۔ وہ کویت میں مقیم ہیں اور ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق ایران سے ہے۔ شہاب انسٹا گرام کا ’سپائسی مین‘ ہے اور کویت میں مقیم ہے (فوٹو المرصد) شہاب نے وڈیو کلپ میں یہ کہہ کر اپنے ہم عمر نوجوا…
تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES ایران کی عدلیہ کے مطابق گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔ منگل کو سرکاری ترجمان غلام حسین اسماعیل نے بتایا کہ ان افراد کو یوکرینی طیارے کو گرانے کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ یاد رہے کہ…
تصویر کے کاپی رائٹ EPA ایران کی واحد خاتون اولمپک مڈلسٹ کیمیا علی زادے کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا چھوڑ دیا ہے۔ 21 سالہ کیمیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھوں نے ایران اس لیے چھوڑا ہے کیونکہ وہ ’منافقت، جھوٹ، ناانصافی اور خوش آمد‘ کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ انھوں نے خود کو ایران میں ’لاکھوں مظلوم خواتین میں سے ایک‘ قرار دیا۔ کیمیا علی زادے نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس وقت کس ملک میں موجود ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ حال ہی میں ہالینڈ میں تربیت حاصل کر رہی تھیں۔ انھوں نے 2016 میں ریو اولمپکس میں ٹائی کووانڈو میں کا…
Social Plugin